چنئی (یو این آئی) ہندوستان نے جمعرات کو امریکہ کے ہیوسٹن میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ گروپ ایف میں ہندوستانی لڑکوں نے کویت کو 3-0 سے شکست دی جبکہ لڑکیوں نے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے کو اسی فرق سے شکست دی۔ ہندوستان کی مردوں کی ٹیم کا مقابلہ آج یعنی جمعہ کو برازیل سے ہوگا، جبکہ لڑکیوں کے زمرے میں برازیل اور آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے جانے ہیں۔
نتیجہ:لڑکے (گروپ ایف):ہندوستان نے کویت کو 3-0 سے شکست دی (اریہنت کے ایس نے عبداللہ علی کو 11-9,11-8,11-6، آیان وزیراللہ نے خالد ولید الفوزین کو 11-6, 5-11,11-8، یوراج وادھوانی نے جاسم عادل الغریب کو 11-4، 10-12،11-5،11-0 سے شکست دی)۔لڑکیاں (گروپ ڈی):ہندوستان نے چائنیز تائپے کو 3-0 سے ہرایا (نروپما دوبے نے شو یو لی کو 11-1، 11-2، 11-1، شمینہ ریاض نے شا جین جو پرل کو 11-3، 11-3، 11-5 سے ہرایا، اناہت سنگھ نے چینگ یو-چن کو 11-1,11-1,11-4 سے شکست دی۔












