• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ایشو ز بھٹکانے کی کوشش

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 2, 2022
0 0
A A
ایشو ز بھٹکانے کی کوشش
Share on FacebookShare on Twitter

وطن عزیز میں حالیہ دنوں دو ریاستوں میں الیکشن کا عمل جاری ہے ،جس میں گجرات ریاست ایسی ریاست ہے جہاں آج کچھ سیٹوں پر انتخابات ہوئے ہیں تو وہیں دوسرے حصوں میں بی جے پی اور کانگریس کی دھواںدھار ریلیاں ہوئی ہیں ۔ویسے تو کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی انتخابی میدان میں اپنی پوری طاقت جھونکے ہوئے ہیں لیکن بی جے پی کی ریلیوں اورروڈ شو میں اس کے لیڈروں کی تقاریری بیانات سے اندازہ یہ ہو رہا ہے کہ اسے جیت کا پورا یقین ہے اور وہ ایک بار پھر گجراتکی بازی جیت جائیگی! ۔خاص بات یہ رہی کہ بی جے پی کی کانگریس سے تکرار میں سوائے ا سکے کہ ایک دوسرے پر حملے تو کئے گئے لیکن مسائل اور کام کاج کا کہیں سے کہیں کوئی ذکر نہیں تھا۔ آج جب ایک طرف وووٹنگ ہو رہی تھی تو وزیر اعظم نریندر مودی،امت شاہ اور دیگر کئی بڑے چہرے رتھ میں سوار ہو کر پچاس کلومیٹر کا روڈ شو کررہے تھے اور کھڑگے کے اس حملے کا جواب دے رہے تھے ،جس میں انہوںنے وزیر اعظم مودی کو راون سے تشبیہ دی تھی ۔گویا آج کانگریس اور بی جے پی میں حملوں اور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہا،اور بی جے پی اس کا فائدہ ااٹھاتے ہوئے اپنی معصومیت کااظہار کر کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے میں لگی رہی۔بتادیں کہ ایک دن پہلے ملیکارجن کھڑگے نے ایک ریلی سے خطاب میںکہا تھاکہ وزیر اعظم مودی تمام انتخابات میں اپنا چہرہ دکھا کر لوگوں سے ووٹ دینے کو کہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا، ’کیا تم 100 سروں والے راون کی طرح ہو؟‘لیکن بی جے پی اس حملے سے سیخ پا ہو اٹھی اور وزیر اعظم نے کھڑگے کو جواب دیتے ہوئے کانگریس کی بخیہ ادھیڑی ۔انہوں نے ایک انتخابی مہم کے دوران ملیکارجن کھڑگے کے ’راون‘ کے طنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیڈران میں یہ مقابلہ ہے کہ ان کے خلاف سب سے زیادہ توہین آمیز الفاظ کون استعمال کرے گا۔ پی ایم نے بظاہر مدھوسودن مستری کے تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔’کھڑگے سے پہلے، ایک اور کانگریسی لیڈر نے کہا تھا کہ پارٹی مودی کو ان کی ’اوقات‘ (جگہ) دکھائے گی،‘ الغرض مودی نے بھی آج حساب چکتا کرتے ہوئے کہا کہ ’’رام بھکت کو راون کہنا غلط ہے ،کانگریس کے لیڈروں میں یہ مقابلہ ہے کہ کون میرے لیے زیادہ سے زیادہ قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کرے گا۔ جو لوگ کبھی بھگوان رام کے وجود پر یقین نہیں رکھتے تھے، اب وہ رامائن سے ’راون‘ لے آئے ہیں اور میں میں حیران ہوں کہ انہوں نے کبھی پچھتاوے یا پشیمانی کا اظہار تک نہیں کیا، میرے لیے ایسی گالیاں دینے کے بعد معافی مانگنے کی بات تو بھول ہی جایئے!۔ لوگ جتنی زیادہ کیچڑ پھینکیں گے، اتنا ہی کمل کھلے گا۔‘‘
بہر کیف ،گجرات میں آج جہاں 59 فیصدی ووٹنگ ہوئی اور لوگوں نے اپنی پسند کی پارٹی کو ووٹ دیا تو وہیں لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کا رونا روتے بھی دکھائی دئے ۔لیکن ہمارے بی جے پی جو پچھلے ستائی سال سے گجرات میں راج کررہی ہے ،شاید اسے ریاست کے مسائل نظر ہی نہیں آرہے ہیں اور ہر جانب ہریالی اور خوشحالی دکھائی دے رہی ہے ۔اگر ایسا ہوتا تو یقینا بی جے پی مسائل پر بات ضرور کرتی!۔شاید بی جے پی ایسا ہی سمجھتی ہے۔لیکن صحیح معنوں میں کہا جائے توگجرات کے عوام موجودہ حکومت سے پریشان اور تنگ آچکے ہیں ۔لیکن تعجب یہ ہوتا ہے کہ بی جے پی کو لوگوں کی پریشانیاں ،مہنگائی،مسائل اور بے روزگاری سے کوئیی سرو کا ر نہیں ہے اور وہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو نشانے پر لئے رہتی ہے ۔گجرات کے علاوہ دہلی میں بھی بی جے پی کو یہ خوف ستا رہا ہے کہیں کارپوریشن اس کے ہاتھ سے نا نکل جائے ۔اس لئے بی جے پی یہاں بھی اپنی زور دار مہمات میں مصروف ہے۔بی جے پی کی بوکھلاہٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دار الحکومت دہلی کے کارپوریشن جیسے الیکشن میں بھی اس کے چوٹی کے لیڈروں نے ریلیاں کیں جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور یونین وزیر اجے مشرا جیسے لیڈروں کے نام قابل ذکر ہیں۔امید جتائی جارہی ہے کہ وزیر اعظم بھی دہلی کے الیکشن کے لئے ریلیاں کرینگے ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ بی جے پی مسائل اور ایشوز کو چھوڑ کر ذاتیات پر حملے کب تک کرتی رہے گی ،اس طرح کی باتوں سے کیا مسائل حل ہوجائینگے؟۔کیا گجرات کے لوگوں کے مسائل حل ہوجائیں گے،بے روزگاری دور ہوجائے گی یا مہنگائی پر لگام لگ جائیگی؟،دوسری اہم بات یہ کہ کیا اس سے پہلے بی جے پی نے کانگریس لیڈروں پر نشانہ نہیں سادھا یا اس پر حملے نہیں کئے ہیں؟۔اس طرح کے ایشوز میں دھیان بھٹکا کر وہ کب تک لوگوں کو دھوکہ دیتی رہے گی؟ وہیں دوسری جانب کانگریس بھی نوجوانوں کے بے روزگاری کے ایشو کو زور شور سے اٹھا رہی ہے ،جس سے اسے عوام کا ساتھ مل رہا ہے ۔دیکھنا ہے کہ گجرات میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اور لوگوں کا جواب کیاہوگا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist