• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سوڈان؛ خواتین خوراک کے بدلے فوجیوں کیساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 23, 2024
0 0
A A
سوڈان؛ خواتین خوراک کے بدلے فوجیوں کیساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور
Share on FacebookShare on Twitter

خرطوم: جنگ زدہ سوڈان میں خواتین اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور ہیں۔
برطانوی اخبار دی گارڈین میں سوڈان کی خانہ جنگی پر شائع ہونے والی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔ جس میں خواتین پر ہونے والے جنسی تشدد اور استحصال کی وہ دل خراش کہانیاں بیان کی گئی ہیں جنھیں سن کر انسانیت شرما جائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حقائق سوڈان کے شہر اومدرمان سے فرار ہونے والی دو درجن سے زائد خواتین نے صحافی کو بتائے ہیں۔ جس کے بعد جنسی زیادتی کی شکار کئی دیگر خواتین نے بھی رابطہ کیا ہے۔گارڈین سے بات کرنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ میرے والدین بہت بوڑھے اور بیمار ہیں اور جسم کے بدلے کھانا حاصل کرنا، ہمارے پاس بس یہی واحد راستہ بچا ہے اس لیے میں نے اپنی بیٹی کو کبھی کھانا تلاش کرنے باہر نہیں جانے دیا۔ میں خود فوجیوں کے پاس گئی۔ان خواتین نے بتایا کہ جنگ زدہ سوڈان میں ایک سال سے زائد عرصے میں درجنوں خواتین کو فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کا پیٹ پال سکیں۔خواتین کا مزید کہنا تھا کہ خوراک یا امدادی سامان تک رسائی حاصل کرنے واحد طریقہ فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات ہی رہ جاتا ہے۔ایک اور خاتون نے گارڈین کو بتایا کہ فوجیوں نے ہماری اپنے ہی تباہ حال گھروں کو واپسی کے لیے جنسی تعلقات قائم کرنے پر دباؤ ڈالا بصورت دیگر ہمیں اپنے ہی گھروں میں جانے نہیں دیا گیا۔ایک خاتون نے بتایا کہ اسے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے بعد خالی گھروں سے کھانا، باورچی خانے کا سامان اور پرفیوم لینے کی اجازت دی گئی۔ میں نے یہ صرف اس لیے کیا کیونکہ میں اپنے بچوں کو کھانا کھلانا چاہتی تھی۔شہر کے مکینوں نے بھی بتایا کہ انھوں نے فوجی سپاہیوں کو عورتوں کو خالی گھروں میں لاتے دیکھا ہے جہاں خواتین کو قطار میں کھڑا کیا جاتا اور ہر فوجی اپنے لیے کسی ایک خاتون کو چُنتا۔21 سالہ لڑکی نے گارڈین کو بتایا کہ اس نے کھانے اور ضروری سامان لینے کے لیے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت کے بدلے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے لیکن جب میں نے دوبارہ ایسا کرنے سے انکار کیا تو فوجیوں نے میری ٹانگیں جلا دیں۔ایک اور خاتون جنھیں گزشتہ برس مئی میں گوشت کی پروسیسنگ فیکٹری میں فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، نے بتایا کہ صرف ایک علاقے میں ہم جیسی درجنوں خواتین ہیں۔گارڈین سے ایک فوجی نے بات کی اُس نے کسی بھی ایسے واقعے میں خود کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔ یہ بہت ہی برا ہے۔ اس شہر کے گناہوں کی مقدار کبھی معاف نہیں ہو سکتی۔یاد رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی اور متحرک عسکری گروپوں کے درمیان جنگوں اور ایک دوسرے کے علاقوں پر قبضے کے لیے جھڑپوں میں گزشتہ برس اپریل سے تیزی آئی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    جولائی 14, 2025
    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    جولائی 14, 2025
    مغربی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کا خدشہ، اٹلی کی وارننگ

    مغربی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کا خدشہ، اٹلی کی وارننگ

    جولائی 14, 2025
    ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے میزائل پروگرام پر پابندی شرائط کا حصہ ہو گی: نیتن یاہو

    ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے میزائل پروگرام پر پابندی شرائط کا حصہ ہو گی: نیتن یاہو

    جولائی 14, 2025
    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    جولائی 14, 2025
    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    جولائی 14, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist