پالیکل (یو این آئی) ہندوستان کے ساتھ ٹی -20 سیریز کے آغاز سے قبل سری لنکا کے ایک اور تیز گیند باز نووان تشارا چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر مہندا ہالانگوڈا نے تصدیق کی کہ تشارا کے بائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تشارا کو یہ چوٹ بدھ کو رات گئے پریکٹس کے دوران لگی۔ انہوں نے کہا کہ تشارا کی انجری سنگین ہے اس لیے انہیں سیریز سے باہر ہونا پڑے گا۔ تشارا سری لنکائی ٹیم کے دوسرے فاسٹ باؤلر ہیں جنہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونا پڑا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بدھ کو سری لنکا کو دشمنتھا چمیرا کے بیمار ہونے کی وجہ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونا پڑا تھا۔ چمیرا کی جگہ اسیتھا فرنانڈو کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ تشارا کی جگہ ابھی تک کسی کا نام نہیں لیا گیا ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بولر دلشان مدوشنکا کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ہندستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہو رہا ہے۔












