• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان پر حملہ، حزب اللہ کا ایک رکن جاں بحق

12 بچوں کی ہلاکت:اسرائیل نئی جنگ کا بہانہ نہ بنائے، مجدل شمس کے دروز زعما کا مطالبہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 31, 2024
0 0
A A
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان پر حملہ، حزب اللہ کا ایک رکن جاں بحق
Share on FacebookShare on Twitter

اسرائیل:اسرائیل کے زیر قبضہ شامی علاقے گولان میں گاؤں مجدل شمس کو نشانہ بنانے والی بمباری پر اسرائیل ے رد عمل کی توقع کے درمیان حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر حملے کئے جارہے ہیں۔
حزب اللہ نے منگل کی صبح قصبہ بیت لیو پر اسرائیلی بمباری میں اپنے ایک رکن کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کو بتایا کہ جنوبی لبنان میں 7 الگ الگ مقامات پر حزب اللہ کے 10 ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے پریس آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ رات کے وقت زمینی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔
پیر کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اصبع الجلیل کے علاقے کی طرف 20 راکٹ فائر کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لانچ پیڈ کو تباہ کر دیا اور حزب اللہ کے ارکان کو ختم کر دیا۔ حزب اللہ نے جواب میں 3 اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا۔
فوج نے ”ایکس““پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے فوجی طیارے نے پیر کے روز جنوبی لبنان میں کفر حمام کے علاقے (قضا حاصبیا) میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں سے مقبوضہ علاقے کی طرف راکٹ داغے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میس الجبل کے علاقے میں کام کرنے والے حزب اللہ کے ایک سیل پر بھی حملہ کیا اور اسے ختم کر دیا۔
یاد رہے ہفتے کے روز شام کے گولان کی پہاڑیوں کے قصبے مجدل شمس میں فٹ بال کے میدان پر گرنے والے راکٹ کے نتیجے میں 12 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق دروز برادری سے تھا۔ اسرائیل نے حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔ حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اسرائیل لبنان پر حملے کا جواز بنانے کے لیے الزام تراشی کر رہا ہے۔ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ہفتہ کے اس حملے کی حزب اللہ کو قیمت چکانا ہوگی۔
دریں اثنا لبنان میں ایک نئی جنگ چھیڑنے کے خلاف اسرائیل کے اندر سے مضبوط آواز بلند ہو گئی ہے۔ اسرائیل جس دروز کمیونٹی کو 12 نوعمر بچوں کی لاشوں کو لبنان میں انتقام کے لیے سیڑھی بنانا چاہتا تھا، اس میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے اور دروز کمیونٹی کے زعما نے مطالبہ کیا ہے ہماری بچوں کے خون کو نئی جنگ کا بہانہ نہ بنایا جائے۔
منگل کے روز اسی دروز کمیونٹی کے نمائندوں نے نہ صرف اپنے عقائد کے مطابق کسی انتقامی قتل یا جنگ کو مسترد کر دیا ہے بلکہ گولان کی پہاڑیوں کو بھی مقبوضہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی اسرائیلی قبضے میں آچکی شامی سرزمین کے شامی باشندے ہیں۔ دروز کمیونٹی کے زعما نے خود کو حزب اللہ کے خلاف لبنان میں ایک نئی ممکنہ اسرائیلی جنگ سے دور کر لیا ہے۔
واضح رہے اسرائیلی قبضے میں شام کی گولان کی پہاڑیوں سے متصل مجدل شمس کے علاقے میں دروز کمیونٹی آباد ہے۔ یہ عرب شناخت رکھتے ہیں اور مذہبی اعتبار سے بھی خود کو شیعہ مسلمان کہتے ہیں۔ تاہم یہ ہر حوالے سے شامی اثرات لیے ہوئے ہیں نہ کہ ایرانی اثرات رکھنے والے ہیں۔ مجدل شمس پر میزائل حملے کے بعد نہ صرف یہ کہ نیتن یاہو نے مجدل شمس میں فوری طور پر فون کر کے دروز کمیونٹی کے ساتھ 12 افراد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist