نئی دہلی،سماج نیوز سروس:برج پوری سے آپ امیدوار آفرین نازکو کامیاب بنانے کےلئے روڈشونکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا اور آفرین نازکو کامیاب بنانے کی اپیل کی اردو اکاڈمی کے وائس چانسلر حاجی تاج محمد نے روڈ شو کے دوران کہا کہ تعلیم کے میدان میں سب سے زیادہ کام عام آدمی پارٹی کی حکومت نے کئے ہیں اور اس مرتبہ کارپوریشن میں بھی آپ کی حکومت بنے گی اس لئے کانگریس کو ووٹ کرکے اپنا ووٹ خراب نہ کریں حالات کو سمجھیں بھا رتیہ جنتا پارٹی کو اگر کوئی روک سکتا ہے تو وہ عا م آدمی پارٹی ہے۔












