تہران :حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ تہران میں کے قتل کے بعد ایران نے قم شہر کی ایک مسجد کے گنبد پر سرخ پرچم لہرا دیا جسے "بدلہ لینے کا جھنڈا” کہا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیومیں ایک شخص ایرانی شہر قم کی جمکران مسجد کے گنبد کے اوپر جھنڈا لگا رہا ہے۔ یہ ایک سرخ پرچم ہے جو قاسم سلیمانی کے قتل کے وقت بلند کیا گیا تھا۔
انتقام کا جھنڈا بلند کرنا ایرانی ورثے میں "ریاست اعلان جنگ ” سمجھا جاتا ہے۔ھنیہ کا قتل ایران میں سلامتی کی صورتحال کی واضح خلاف ورزی ہے، خاص طور پر صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے موقعے پر سخت اقدامات کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے ایران میں سکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سےسوال اٹھ رہےہیں۔ہنیہ کو بدھ کی صبح ایک گائیڈڈ میزائل حملے میں مارا گیا، جس میں تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہاکہ "ھنیہ کی رہائش گاہ کو تہران میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ایک محافظ جاں بحق ہوگئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ "اس حادثے کی وجوہات اور طول و عرض کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا”۔












