دہشستگرد صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مزید دو اسکولوں پر بمباری کر کے کم از کم چوّن افراد کو شہید اور پچاس کو زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں حسن سلامہ اور النصر اسکولوں پر صیہونی دہشتگردوں نے بمباری کی جس کے بعد وہاں تباہی مچ گئی۔ حملے کے بعد علاقے سے اب تک پچیس لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں ۔ غزہ کے علاقے دیر البلاح اور جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں دس فلسطینی شہید جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔سماء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تازہ ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد انتالیس ہزار پانچ سو تراسی ہوچکی ہے۔غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس علاقے میں اب تک کئی لاکھ افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوچکے ہيں۔رپورٹ کے مطابق اب تک دسیوں ہزار سے زیادہ فلسطینی بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی ، بھوک پیاس اور ملبے تلے دب کر شہید و لاپتہ ہوچکے ہيں۔غزہ پر صیہونی فوجیوں کے لاحاصل وحشیانہ حملے و جارحیتیں تین سو سے زیادہ دنوں سے جاری ہيں اور صیہونی حکومت روز بروز داخلی و بیرونی بحرانوں میں پھنستی جا رہی ہے۔












