پیرس ( آئی این ایس انڈیا )پیرس اولمپکس میں جمناسٹکس کے مقابلے میں الجیریا کی ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کر دی۔آرٹسٹک جمناسٹکس ‘ان ایون بارز’ میں الجیریا کی کیلیا نیمور نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔جس کے بعد کیلیا نیمور جمانسٹکس میں اولمپک گولڈ جیتنے والی پہلی افریقی ایتھیلٹ بن گئی ہیں۔ایونٹ میں چین نے سلور میڈل اور امریکا نے برانز میڈل حاصل کیا۔ کیلیا نیمور کی اس جیت کے ساتھ الجیریا نے پیرس اولمپکس میں اپنا پہلا میڈل بھی جیتا۔












