• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ونود کامبلی کی ناساز طبعیت! مداحوں نے ٹنڈولکر سے مدد کی اپیل کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 6, 2024
0 0
A A
ونود کامبلی کی ناساز طبعیت! مداحوں نے ٹنڈولکر سے مدد کی اپیل کی
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی  ( آئی این ایس انڈیا ) بھارت میں شائقین کرکٹ کیلئے بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کے ابتدائی دنوں کے بہترین دوست ونود کامبلی کی خراب صحت پر مداحوں نے جھنجھوڑ کررکھ دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی کو لوگ سہارا دیکر لے جارہے ہیں، ان کیلئے چلنا نہایتی مشکل دیکھائی دے رہا ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ نشے میں تھے جبکہ کچھ نے کہا کہ سابق کرکٹر جسمانی طور پر ناساز ہیں جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
وہیں کچھ صارفین نے ٹوئٹر پر سچن ٹنڈولکر کو ویڈیو کے نیچے ٹیک کرتے ہوئے لکھا کہ آپکے کرکٹ دنوں کے قریبی دوست اِن دنوں مالی و صحت کے مسائل کا شکار ہیں! برائےکرم انکی مدد کریں۔ونود کامبلی طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے لڑ رہے ہیں، انہیں 2013 میں دل کا دورہ پڑا اور ایک پولیس اہلکار نے انہیں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں انکی انجیو پلاسٹی ہوئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ دریں اثنا ہندوستانی ٹیم کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جو مداحوں کو کافی پریشان کر رہی ہے۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ونود کامبلی بہت کمزور نظر آرہے ہیں اور کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں ہیں۔وہ آس پاس کے لوگوں سے کھڑے ہونے کے لیے مدد مانگتے نظر آرہے ہیں۔لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے کامبلی کی حالت ایسی ہے کہ انہیں سڑک پر صحیح ڈھنگ سے کھڑا بھی نہیں ہوسکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ایک شخص کو سہارا دینے کے بعد بھی وہ کھڑا نہیں ہو پاتا اور پھر دوسرا شخص آ کر اسے سہارا دیتا ہے، تب بھی وہ ٹھیک سے کھڑا نہیں ہو پاتے ہیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ شائقین سچن تندولکر سے مدد کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کے دوست ونود کامبلی بہت بیمار ہیں۔ سب کچھ بھول جائیں اور ان کی مدد کریں۔ کوئی آپشن نہیں ہے یا صرف تعزیتی پیغامات بھیجنا ہے۔غور طلب ہے کہ سچن تندولکر اور ونود کامبلی اچھے دوست مانے جاتے ہیں۔ ان کی دوستی مشہور ہے۔ سچن اور کامبلی نے ممبئی کے آزاد میدان میں سینٹ جونیئر ہائی اسکول کے خلاف 664 رنز کی شراکت داری کی۔ اس وقت یہ کسی بھی عمر کے گروپ میں سب سے بڑی اننگز تھی۔ اس شراکت کے دوران سچن 326 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ونود کامبلی 349 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ونود کامبلی نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ میں ان کے نام 4 سنچریاں ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 1084 اور ون ڈے میں 14 نصف سنچریوں کی مدد سے کل 2477 رنز بنائے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    اپریل 11, 2026
    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    اپریل 11, 2026
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist