دیوبند،سماج نیوز سروس: ملک بھر میں جاری تحفظ ختمِ نبوت کوئز کے سلسلے آج مظفرنگر برانچ کے اراکین کا ایک چار رکنی وفد مدرسہ فیض محمدی نیرانہ میں پہنچا اور یہاں طلبہ وطالبات کے درمیان ختمِ نبوت کوئز کی امتحانی نشست منعقد کرائی۔ جس میں ادارے کے تقریباً ایک سو پچاس طلباء و طالبات نے خوب ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیا۔ بعدازاں ادارے کے طلباء و طالبات کو عقیدہ ختمِ نبوت پر زندگی بھر قائم رہنے اور باقی جملہ عقائد کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے ایمان کی حفاظت کرنے کا عزم کرایا گیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفد کے ذمہ دار مولانا سہیل اختر رحیمی نے کہا کہ عقیدہ ختمِ پر ہماری فناء اور بقاء کا مدار ہے اس لئے اس عقیدے کے تعلق سے پوری ملت اسلامیہ کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہے ۔مولانا مشرف قاسمی نے بھی بچوں کو عقائد کے متعلق ہر وقت بیدار رہنے اور ایمان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ہر طرح کی تدبیر اختیار کرنے پر زور دیا۔ ادارے کے مہتمم قاری محمد عمران نے بچوں کو یاد کرائی گئی معلومات کو ہمیشہ اپنے سینوں میں محفوظ رکھنے کا عہد کرایا۔ اس موقع تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا مظفرنگر کے جنرل سیکرٹری قاری محمد حذیفہ اور قاری ابو قتادہ موجود رہے ۔نیز مدرسہ کے جملہ اساتذ نے امتحانی نشست منعقد کرانے میں تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا کے اس وفد کا مکمل تعاون کیا۔جس میں بطور خاص مولانا وسیم احمد ،قاری محمد فرقان، قاری محمد احمد ، قاری خوش نصیب، قاری سلمان، قاری راشد، قاری منتظر، قاری طالب ،مفتی محمد اسلم، ماسٹر شفیق، ماسٹر گلشیر، ماسٹر آس محمدوغیرہ موجودرہے۔












