دیوبند،سماج نیوز سروس:نگر پالیکا پریشد دیوبند نے ہر گھر میں ترنگا مہم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ میونسپل بورڈ انتظامیہ کو 29؍ ہزار جھنڈے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ میونسپل بورڈ انتظامیہ نے وارڈ ممبران کو مکتوب لکھ کر مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ان سے تعاون کی کی اپیل کی ہے۔میونسپل بورڈ ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر دھیریندر کمار رائے نے کہا کہ حکومت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے یہ اس سال بھی یوم آزادی کی تقریب آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ مہم 13 سے 15 اگست تک جاری رہے گی۔ پروگرام کا بنیادی مقصد ہر شہری کے ذہن میں حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنا اور آزادی کی علامتوں کے احترام کے جذبات کو اجاگر کرنا ہے۔ میونسپل بورڈ دیوبند کو 29؍ ہزار پانچ جھنڈوں کا ہدف دیا گیا ہے۔ اس مہم میں تمام سرکاری عمارتوں پر ترنگا لگانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ لوگوں کو سیلفیز، ریلز، ویڈیوز، جھنڈوں والی تصاویر یا حب الوطنی کے گانوں وغیرہ کے ساتھ مہم میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میںتمام وارڈ ممبروں کو مکتوب لکھ کر مہم کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اوران سے اس سلسلہ میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔












