بلند شہر،سماج نیوز سروس:کوتوالی پولیس نے 19 گمشدہ موبائل فون برآمد کرکے ان کے مالکان کے حوالے کردیے ہیں ۔ پولیس نے برآمد شدہ موبائلوں کی مالیت تقریبا6 لاکھ روپے بتائی ہے۔ پولیس اسٹیشن سکندرآباد میں علاقائی آفیسر سی اومسز پورنیما سنگھ اور کوتوال روی رتن سنگھ نے موبائل مالکان کو کوتوالی بلا کر شناخت کرانے کے بعد گم شدہ موبائلوں کو ان کے حوالے کر دیاہے ۔ موبائل مالکان نے پو لیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے اس کام کی خوب تعریف کی ہے ۔ سی او پورنیما سنگھ نے کہا کہ ضلع میں گمشدہ موبائل فونز کی بازیابی کے لیے ایک آن لائن پورٹل بنایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے ضلع میں گمشدہ موبائل فونز کی شکایت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ برآمد کیے گئے 19 موبائل فونز میں Oppo، Vivo، Redmi، Realme، Samsung اور دیگر کمپنیوں کے موبائل فون شامل ہیں۔












