نئی دہلی :سماج نیوز سروس: انتخابی تشہیری مہم کے آخری روز آج سیلم پور ممبر اسمبلی عبدالرحمن نے چوہان بانگر وارڈ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار عاصمہ رحمن کو کامیاب بنانے کےلئے زوردار ریلی نکالتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی امیدوار جیت رہی ہے۔ بھیڑنے واضح کر دیا ہے کہ لوگ کسی کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔ ریلی میں ’میرا ووٹ کام کو، عاصمہ رحمن کو‘ گونج رہا تھا عبدالرحمن لوگوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ عام آدمی پارٹی کی سرکار اگر کارپوریشن میں بھی رہے گی تو ترقیاتی کام آسانی سے ہوںگے اور بجٹ کی بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔












