• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ونیش پھوگاٹ کا دہلی ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

ونیش پھوگاٹ دہلی ایئرپورٹ پر بلک بلک کر رو پڑیں۔ بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک سمیت مداحوں کی بھیڑ امنڈ پڑی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 17, 2024
0 0
A A
ونیش پھوگاٹ کا دہلی ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ( آئی این ایس انڈیا) پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کرنے کے بعد، ہندوستانی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ آج ہفتہ کو صبح 10:30 بجے دہلی ایئرپورٹ پہنچیں۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دوران ونیش کے ساتھی بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک بھی وہاں موجود رہے، جنہوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ دے کر ہندوستان میں خوش آمدید کہا۔ونیش کے ہزاروں چاہنے والوں کو ایئرپورٹ کے باہر دیکھا گیا۔ ونیش جب ہندوستان آئیں تو ان کے مداحوں نے ڈھول بجا کر ان کا استقبال کیا۔ اس دوران ان کی دوست ساکشی ملک اور ان کے رشتہ دار اور قریبی دوست بجرنگ پونیا کو ایئرپورٹ کے باہر ونیش کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے تاریخ رقم کی اور ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر بن گئیں۔ لیکن فائنل میچ کی صبح ونیش کا وزن زیادہ پایا گیا اور انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ پہلے دن ونیش کا وزن 49.9 کلوگرام تھا۔انہوں نے تین پہلوانوں سے مقابلہ کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔ اگلے دن ان کا وزن 50.100 کلو گرام پایا گیا اور انہیں فائنل میچ کھیلنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔ اس فیصلے کے خلاف ونیش اور آئی او اے نے سی اے ایس میں مشترکہ چاندی کے تمغے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد سی اے ایس نے ونیش کی اپیل کو سماعت کے لیے قبول کر لیا تھا؛ لیکن فیصلہ ونیش کے حق میں نہیں آیا اور آخر کار سی اے ایس نے ان کے چاندی کے تمغے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔اس کے بعد پیرس اولمپکس میں کوٹ میں شیرنی کی طرح لڑتی نظر آنے والی ہندوستان کی بیٹی پیرس سے خالی ہاتھ واپس آئی ہے، لیکن ہارنے کے بعد بھی انہوں نے کروڑوں ہندوستانیوں کے دل جیت لیے ہیں،کیوں کہ انہوں نے پیرس میں جو کارنامہ کر دکھایا ہے وہ پورے ملک سے مخفی نہیں ہے۔
دریں اثنا اسٹار ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل میں 100 گرام زیادہ وزن پائے جانے پر نااہل ہونے کے بعد ہفتہ کو دہلی واپس آگئیں۔ وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے گاؤں کے ہزاروں لوگ ان کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر جمع تھے۔ پیرس سے بغیر میڈل کے واپس آنے والی بھارت کی بیٹی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال دیکھ کر جذباتی ہو گئی۔ریسلنگ فائنل میں پہنچنے کے باوجود تمغوں سے محروم رہنے والے بھارتی ریسلرزافسردہ دل کے ساتھ دہلی ایئرپورٹ پر اترے۔ ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے ہزاروں لوگ موجود تھے۔ اس دوران ونیش اپنے پرانے ساتھی پہلوان بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کو گلے لگا کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔بجرنگ اور ساکشی نے ونیش کی حوصلہ افزائی کی اور اسے ایک چمپئن محسوس کرایا۔ ونیش کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔دہلی ہوائی اڈے سے ونیش نے کھلی جیپ میں ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں واقع اپنے گاؤں بلالی تک روڈ شو کیا۔ اس دوران بجرنگ پونیا، ساکشی ملک سمیت کئی دوست ان کے ساتھ رہے۔ سڑک کے دونوں طرف موجود لوگوں کے ہجوم نے ملک کی بیٹی کی حمایت میں نعرے لگائے۔ فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کرنے والے اس چمپئن ریسلر پر سب کو فخر ہے۔لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے شوٹر گگن نارنگ، جنہوں نے پیرس میں ہندوستانی دستے کے شیف ڈی مشن کے طور پر خدمات انجام دیں، نے پیرس کے ہوائی اڈے پر فوگاٹ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں چمپئن قرار دیا۔ یہ دونوں ایک ہی فلائٹ میں واپس دہلی جا رہے تھے۔ نارنگ نے ایکس پر لکھاکہ وہ پہلے دن سے ہی خیل گاؤں میں ایک چمپئن کے طور پر آئی تھیں اور وہ ہمیشہ ہماری چمپئن رہیں گی۔ کبھی کبھی آپ کو ایک ارب خوابوں کو متاثر کرنے کے لیے اولمپک تمغے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ونیش پھوگٹ، آپ نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ آپ کی ہمت کو سلام۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

    بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

    اپریل 9, 2026
    اگنی ویروں کو ہریانہ میں  20 فی صد ریزرویشن

    اگنی ویروں کو ہریانہ میں 20 فی صد ریزرویشن

    اپریل 9, 2026
    سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا انتقال

    سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا انتقال

    اپریل 9, 2026
    مودی کی ہی ہی، کھی کھی اور زبردستی گلے پڑنے والی خارجہ  پالیسی نے پوری دنیا میں بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا:سنجے سنگھ

    مودی کی ہی ہی، کھی کھی اور زبردستی گلے پڑنے والی خارجہ پالیسی نے پوری دنیا میں بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا:سنجے سنگھ

    اپریل 9, 2026
    بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

    بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

    اپریل 9, 2026
    اگنی ویروں کو ہریانہ میں  20 فی صد ریزرویشن

    اگنی ویروں کو ہریانہ میں 20 فی صد ریزرویشن

    اپریل 9, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist