سید پرویز قیصر
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہیڈنگلے میں2000 میں کھیلا گیا ٹسٹ 18 اگست کو دو دن میں مکمل ہوا تھا۔ پچاس سال میں دو دن میں مکمل ہونے والا یہ پہلا ٹسٹ تھا جبکہ اس کے بعد نو ٹسٹ دو دن میں مکمل ہوئے تھے۔
اس ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی تھی اور48.4 اوور میں172 رن بنائے تھے۔ رام نریش سرون نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ وہ133 منٹ میں82بالوں پر نو چوکوں کی مدد سے59 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ کریگ وائیٹ نے14.4 اوور میں57 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں81.5 اوور میں272 رن بنائے تھے اور پہلی اننگ کی بنیاد پر پورے سو رن کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ مائیکل وان نے196 منٹ میں132 بالوں پر سات چوکوں کی مدد سے76 رن بنائے تھے جبکہ گریم ہیک 108 منٹ میں95 بالوں پر آٹھ چوکوںکی مدد سے59 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ کرٹلی امبروز نے18 اوور میں42 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کوٹنی والش24.5 اوور میں51 رن دیکر چار وکٹ حاصل کئے۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگ میں26.2 اوور میں61 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ پانچ کھلاڑیوں نیم اپنا کھاتہ نہیں کھولا۔ کپتان جمی ایڈمس نے71 منٹ میں43 بالوں پر دو چوکوں کی مدد سے19 رن بنائے۔ اینڈی کیڈیک نے 11.2 اوور میں14 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ڈارین گوف دس اوور میں 30 رن دیکر چار وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ نے یہ ٹسٹ ایک اننگ اور39 رن سے جیتا تھا۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دو دن میں مکمل ہونے والا یہ پہلا ٹسٹ تھا۔ ابھی تک کل ملاکر25 ٹسٹ میچ دو دن میں مکمل ہوئے ہیں۔ دو دن میں مکمل ہونے والا پہلا ٹسٹ اوول میں28 اور29 اگست1882 کو کھیلا گیا تھا۔ آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 80 اوورمیں 63 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ جیک بلیک ہم نے40 منٹ میں54 بالوں پر دو چوکوں17 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ ڈک بارلو نے31 اوور میں19 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ٹیڈ پیاٹے38 اوور میں31 رن دیکر چار وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 71.3 اوور میں101 رن بنائے تھے۔ جارج الیٹ نے59 منٹ میں55 بالوں پر ایک چوکے کی مدد سے26 رن بنائے تھے۔ فیڈریک سپو فورتھ نے36.3 اوور میں46 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگ میں63 اوور میں122 رن بنائے تھے۔ ہگ میسی57 منٹ میں60بالوں پر نو چ وکوں کی مدد سے55 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ ٹیڈ پیاٹے نے اس مرتبہ بھی چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، 21 اوور میں40 رن دیکر۔انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے85 رن کا ہدف ملا تھا مگر اسکے سبھی کھلاڑی55 اوور میں77 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ ڈبلیو جی گریس نے سب سے زیادہ 32 رن بنائے،55 منٹ میں54 بالوں پر دو چوکوں کی مدد سے ۔فیڈریک سپو فورتھ نے اس اننگ میں بھی سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا,،28 اوور میں44 رن دیکر۔ آسڑیلیا نے اس ٹسٹ میں سات رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔انئیسویں صدی میں نو ٹسٹ دو دن میں ختم ہوئے تھے جبکہ بیسویں صدی میں پانچ ٹسٹ میچوں کا فیصلہ دو دن میں ہوا تھا۔ موجودہ صدی میں ابھی تک دن ٹسٹ دو دن میں ختم ہوئے ہیں ۔












