• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا مگر بعض غلطیوں کے سبب دوبارہ آگئی:شہباز شریف

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 21, 2024
0 0
A A
دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا مگر بعض غلطیوں کے سبب دوبارہ آگئی:شہباز شریف
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا مگر بعض غلطیوں کے سبب دہشت گردی دوبارہ عود کر آگئی۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔وزیرعظم ںے کہا کہ ہمارے قومی ہیرو ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہو اگر قوم فیصلہ کرے کہ مصائب کا مقابلہ کرنا ہے تو کامیابی ملے گی، ملک کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں وہ جدید علم تھمائے جس سے نوجوان ترقی و خوشحالی کا انقلاب لاسکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 77 سال کے اس ملکی سفر میں ناکامیاں اور کامیابیاں دونوں ہیں، سیاسی و معاشی لحاظ سے اگر پاکستان جڑا ہوا ہے تو وہ 1973ء کا آئین ہے، پاکستان ایٹمی طاقت بنا یہ پہلا اسلامی ملک ہے جو ایٹمی قوت بنا، دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار جانیں دیں تب کہیں جاکر دہشت گردی کے ناسور ہمیشہ کے لیے دفن کردیا گیا مگر اب ایک ناکامی ہوئی کہ بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں بعض غلطیوں کے سبب دہشت گردی دوبارہ عود کر آئی ہے وگرنہ اس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوچکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں ہم نے جانیں قربان کیں وہیں ملک کو 150 ارب ڈالر کا نقصان بھی پہنچا، جن طاقتوں نے ہمیں دہشت گردوں سے لڑنے کا کہنا انہوں نے صرف بیس ارب ڈالر دیے،پاکستان نے جو دہشت گردی ختم کی اس کا فائدہ دنیا کو پہنچا اس میں دفاعی اداروں کا بھرپور کردار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ زراعت پاکستان میں انتہائی اہم ہے اگر ہم نے اس سے درست استفادہ نہیں کیا تو اچھا نہیں ہوگا، ایک دور تھا پی آئی اے ہمارا اثاثہ تھی آج اس کی نجکاری کرنی پڑرہی ہے، پاکستان کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کی کاپی کی گئی، جنوبی کوریا نے پاکستان کو فالو کیا تو ترقی کرگیا۔انہوں ںے کہا نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اگر نوجوان نسل کی تعمیر کے لیے ترقیاتی فنڈز سے تمام وسائل نکال کر نوجوانوں کے قدموں پر نچھاور کردوں تو بے جا نہ ہوگا،نوجوانوں کو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز میں آنا ہوگا گورنر سے درخواست کی ہے کہ وہ نوجوانوں کو قرض دیں اور 40 فیصد قرض ایس ایم اینڈز کو ملیں گے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کا معاملہ سب کے سامنے ہے جس شخص نے پاکستان کے خلاف تحریک چلائی تھی اور کہا تھا کہ دو قومی نظریہ آج بحرہند میں غرق ہوگیا تو آج بنگلہ دیش میں اس کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا یہ بھی ہمارے لیے ایک سبق سے کم نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی عام آدمی کے لیے آج بھی چیلنج ہے۔
ابھی چند دن پہلے پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے دو ماہ کے لے شہریوں کو ریلیف دیا ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بقیہ صوبے بھی اپنا حصہ ڈالیں ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔انہوں ںے مزید کہا کہ آج کے ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ سیاست دان مل کر ملک کی خدمت کریں اور آئینی ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت کریں، میں آج بلا خوف و تردید کہتا ہوں کہ اگر میں آج پاکستان کا خادم ہوں تو یہاں موجود پاکستان آرمی کے سپہ سالار اور ہم، یک جان دو قالب ہوکر پاکستان کی ترقی کے عظیم مقصد کے لیے کام کررہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    مارچ 28, 2026
    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں  بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مارچ 28, 2026
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist