ممبئی،: آج یہاں نورانی مسجدپٹھان واڑی ملاڈ ایسٹ ممبئی میںجمعیۃ علماء کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبی ﷺ منعقد ہو ا ،اجلاس کا آغاز قاری حبیب استاذ نورانی مسجد کی تلاوت قرآن کریم اور نعتیہ کلام سے ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا محمد عرفان قاسمی مبلغ دار العلوم دیو بند نے اپنے خطاب میں فر ما یا کہ جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جا نب سے اس وقت صوبے بھرمیںجلسہ اصلاح معاشرہ کی تحریک جاری ہے ،جب مسلمانوں کے در میان معاشرتی برائی پھیل جاتی ہے اور اس کے رو ک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا تے ہیں تو معاشرہ بگڑ تا ہی جاتا ہے،مثلاً جہیز ایک ایسا ہی نا سور ہے جو معاشرہ کو تباہ کر ہا ہے اس کی وجہ سے سینکڑوں غریب بچیوں کی شادیاں نہیں ہو پا رہی ہیں ،جہیز کی لعنت کی وجہ سے اگر کسی بچی کی شادی نہیں ہو سکی اور اس نے گناہ کر لیا یا خود کشی کر لی تو اکیلے لڑکی گنہگار نہیں ہے بلکہ پورہ سماج گنہگار ہوتا۔ مولانا نے اپنے مفصل خطاب میں فر مایا کہ غیروں کے طریقوں کوا پناکراللہ کے احکام اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنتوں کی دھجیاں ہم خود اڑا رہے ہیں،اور ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔مولانا محمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے اپنے خطاب میں فر مایا کہ جمعیۃ علماء ہندمسلمانوں کی وہ واحد تنظیم ہے جس نے آزادی سے لے کر اب تک دینی ،ملی ،رفاہی، سیلاب زدگان کی امداد بے گناہ نو جوانوں کو جیلوں سے چھڑانے جیسے بے شمار خدمت انجام دے رہی ہے ،اس وقت مسلمانوں کے معاشرتی حالات میں سدھار و اصلاح کیلئے صو بائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی (صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) کے مجوزہ پروگرام کے مطابق اصلاح معاشرہ کی دس روزہ تحریک ممبئی میں چلائی جا رہی ہے اور اس کے ذریعہ یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپنے نسلوں کی حفاظت کیلئے انہیں عصری تعلیم کے ساتھ دین کی بنیادی تعلیم سے ضرور آراستہ کریں اور خود کوسیرت نبوی ﷺ کے اسوہ پر ڈھالنے کی ہر ممکن کو شش کریں۔ اس اجلاس میںقاری ایوب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی )مولاناراشد پالنپور ی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی )مولانانوشاد صدیقی (نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی )مولانا عبدالحمید پالنپوری ( نائب خازن جمعیۃ علماء شمال مغربی زون) مولانااشفاق، مولانامحمدزاہدخان قاسمی (استاذ جامعہ معراج العلوم چیتا کیمپ) سمیت نورانی مسجد پٹھان واڑی کے اراکین شوری و اساتذہ کرام شریک تھے۔ مولانا عرفان قاسمی مبلغ دار العلوم دیو بند کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا












