• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

اہلِ کشمیر کی اردو زبان اور کتابوں سے محبت قابل رشک : ڈاکٹر شمس اقبال

بین الاقوامی سطح پر اردو زبان و ادب کے فروغ میں کشمیر کے لوگوں کا اہم کردار :پروفیسر شاہد اختر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 26, 2024
0 0
A A
اہلِ کشمیر کی اردو زبان اور کتابوں سے محبت قابل رشک : ڈاکٹر شمس اقبال
Share on FacebookShare on Twitter

سری نگر،نئی دہلی،سماج نیوز سروس:قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام ایس جے آئی سی سی کے آڈیٹوریم میں تقریب تشکر و سپاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر شاہد اختر قائم مقام چیئرمین نیشنل کمیشن فار مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز،حکومت ہند،مہمان ذی وقار کی حیثیت سے جناب شاہد اقبال چودھری سکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے جناب یوراج ملک ڈائریکٹر نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا نے شرکت کی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر شاہد اختر قائم مقام چیئرمین نیشنل کمیشن فار مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز،حکومت ہند نے کہا کہ کشمیر علم و ادب اور تہذیب کا مرکز رہا ہے، آج بھی اپنی زبان اور تہذیب سے جڑنے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی سطح پر زبان کو فروغ دینے میں کشمیر کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، کشمیر میں چنار اردو کتاب میلہ اور چنار بک فیسٹیول کا انعقاد قومی کونسل اور این بی ٹی کی بہت بڑی کامیابی ہے، امید ہے کہ یہ سلسلہ آیندہ بھی برقرار رہے گا۔ کلمات تشکرو سپاس کہتے ہوئے ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ کشمیر جسے زمین کی جنت کہا جاتا ہے ڈوگری اور کشمیری کے ساتھ اردو سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اس وادی کا اردو زبان و ادب سے بہت گہرا رشتہ رہا ہے، اردو زبان کو فکری اور لسانی اعتبار سے ثروت مند بنانے میں یہاں کے لوگوں نیاہم کردار ادا کیا ہے. قومی کونسل کی اسکیموں سے یہاں کے نوجوان بچے اور بچیاں فایدہ اٹھا رہے ہیں. ہم اس طرح کے کتاب میلوں کا انعقاد آئندہ بھی کریں گے۔ جناب یوراج ملک ڈائریکٹر نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا نے کہا کہ اردو زبان ادبی زبان ہے، بھاشا اور سنسکرتی کا تعلق بہت گہرا ہوتا ہے۔ اس کتاب میلہ کو کامیاب بنانے میں سب سے زیادہ یہاں کے لوگوں نے ادا کیا ہے، یہ رشیوں اور صوفیوں کا مسکن رہا ہے، چنار صرف پتہ نہیں یہ تہذیب ہے۔ سماج کو بدلنے کے لیے کتابوں سے رشتہ جوڑنے کی ضرورت ہے۔ مہمان ذی وقار شاہد اقبال چودھری سکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف رورل ڈیولپمنٹ، جموں کشمیر نے کہا کہ اسکل اور ہنر کی ہر دور میں اہمیت رہی ہے اس لیے نوجوانوں کو اسکل اور ہنر سے بھی جوڑنے کی ضرورت ہے۔ میں پہلی بار اتنا کامیاب پروگرام اور کتاب میلہ دیکھ رہا ہوں۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور این بی ٹی اس کے لیے مبارکباد کی مستحق ہے۔ واضح رہے کہ آج چنار اردو کتاب میلہ کا آخری دن تھا اس تقریب میں بیسٹ کلیکشن کا انعام نامک پبلیکیشن کی ڈائریکٹر انجم عامر خان کو اور بیسٹ ڈسپلے کا انعام افضل لون مالک ملت پبلیکیشنز سری نگر کو دیا گیا۔ آج صبح سے ہی لوگوں کا ازدہام دیکھنے کو ملا۔ تقریب تشکرو سپاس کا اختتام ڈاکٹر نصیب علی اسسٹنٹ پروفیسر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے شکریہ اور نیشنل اینتھم پر ہوا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبدالباری نے کی۔ پروگرام کے خصوصی شرکا میں پروفیسر زمان آزردہ، ڈاکٹر قاسم خورشید، ڈاکٹر صادقہ نواب سحر ،پروفیسر اعجاز محمد شیخ اور پروفیسر عارفہ بشری وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    اپریل 11, 2026
    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    اپریل 11, 2026
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist