• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 91 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کاجے پور میں انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 26, 2024
0 0
A A
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 91 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ  کاجے پور میں انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

جے پور،سماج نیوز سروس:آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ اور ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے راجستھان یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جے پور میں یونانی اُپچار جنتا کے دُوار، مشن 2025 کے تحت 91 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا افتتاح CCRUM کے سابق ڈپٹی ڈائرکٹر اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کارخیر کے جذبہ سے جو کام مخلصانہ انجام دیا جاتا ہے اس میں رب کریم کی نصرت ہوتی ہے اور عوام الناس کی خدمت سے دین اور دنیا میں اس کا صلہ ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر یقینا باعث صد شرف ہے کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس سے وابستہ یونانی ڈاکٹرز اور حکماء بے لوث رضائے الٰہی کے جذبہ سے اپنی خدمات بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں اور ہمارا یہی پیغام بھی عام ہے کہ ہمارے لوگ سرکاری سطح پر یا پھر ذاتی مطب، جہاں بھی ہوں اپنے فرض منصبی کو ذمہ داری سے نبھائیں نیز حکیم بقراط نے اخلاقیات کا جو درس دیا ہے اس پر عمل کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی، حکومت راجستھان) نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو مذکورہ مفت میڈیکل کیمپ لگانے کے لیے مبارک بادی نیز اس موقع پر اعزازی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھی ستائش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے کیمپ سے طب یونانی کے تئیں عوام میں بیداری آتی ہے لہٰذا یہ سلسلہ چلتے رہنا چاہیے۔ راجستھان یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اعظم انصاری، ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی، پروفیسر شاہد علی خاں، پروفیسر محمد صفوان، نوجوان لیڈر علیم انصاری وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ کیمپ میں مفت دوائوں کی تقسیم کے علاوہ خون کی جانچ، ایکسرے، ای سی جی وغیرہ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں اعزازی خدمات پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر پرویز اختر وارثی، ڈاکٹر عبدالوصی چودھری، ڈاکٹر ذاکر خاں میواتی، ڈاکٹر رضا علی خاں، حافظ عمران خاں، اسرار احمد اُجینی، حکیم آفتاب عالم، محمد عمران قنوجی، پروفیسر ضیاء الاسلام، پروفیسر صابر حسین، ڈاکٹر شارق علی، ڈاکٹر نازیا، اعزاز رسول، ڈاکٹر صائمہ خاں، ڈاکٹر ناز میاں زیدی، ڈاکٹر ملک فیاض، ڈاکٹر ابوعبید، ڈاکٹر رئوف احمد، ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر نجم الدین، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر وسیع الرحمن، عفت خاں اور محمد شعیب وغیرہ شامل ہیں۔ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر سیّد عبدالمجیب نے تمام مہمانوں خاص طور سے کیمپ کو کامیاب بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    مارچ 30, 2026
    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا  حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مارچ 30, 2026
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist