سلیکشن کمیٹی نے دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے لیے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ محمد سراج کی جگہ نودیپ سینی کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد سراج ٹیم بی کا حصہ تھے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم سی کے عمران ملک کی جگہ گورو یادو کو موقع ملا ہے۔ دراصل محمد سراج اور عمران ملک کمزوری سے نبرد آزما ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان دونوں کا مقررہ وقت میں فٹ ہونا تقریباً ناممکن ہے۔اس کے علاوہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ رویندر جڈیجہ ٹیم بی کا حصہ تھے۔ دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔نیزیہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر کو ختم ہوگا۔ دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچ آندھرا پردیش کے اننت پور اور بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، تاہم بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی جگہ کن کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔تاہم بھارتی شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ محمد سراج اور رویندر جڈیجہ کے بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سے قبل فٹ ہونے کا امکان ہے۔ دلیپ ٹرافی کے لیے ٹیمیں اس طرح ہوسکتی ہیں ۔
انڈیااے:شبھ من گل (کپتان)، مینک اگروال، ریان پراگ، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل، تلک ورما، شیوم دوبے، تنوش کوٹیان، کلدیپ یادو، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا، خلیل احمد، اویش خان، ودوتھ کاویرپا، کمار کشاگرا اور شاسوت راوت۔
انڈیابی:ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، یشسوی جیسوال، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، مشیر خان، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، نودیپ سینی، یش دیال، مکیش کمار، راہل چہر، آر سائی کشور، موہت اوستھی اور این جگدیسن۔
انڈیا-سی:رتوراج گائیکواڑ (کپتان)، سائی سدرشن، رجت پاٹی دار، ابھیشیک پوریل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، بابا اندرجیت، ہریتک شوکین، مناو ستھر، گورو یادیو، وشاک وجے کمار، انشول کھمبوج، ہمانشو چوہان، مینک مارکنڈے، آرین جویال (وکٹ کیپر) اور سندیپ واریر۔
انڈیا-ڈی:شریس ایئر (کپتان)، اتھروا تائڈے، یش دوبے، دیو دت پڈیکل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، رکی بھوئی، سرنش جین، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، آدتیہ ٹھاکرے، ہرشیت رانا، تشار دیشپانڈے، آکاش سینگپتا، کے ایس بھاکیپر، اور سوربھ کمار۔












