• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مغربی بنگال بند- بی جے پی – ٹی ایم سی کارکنوں کے درمیان جھڑپ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 28, 2024
0 0
A A
مغربی بنگال بند-   بی جے پی – ٹی ایم سی کارکنوں کے درمیان جھڑپ
Share on FacebookShare on Twitter

کولکاتہ (یو این آئی) مغربی بنگال میں بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے 12 گھنٹے کے بند کی کال کے دوران بی جے پی اور حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے کارکنوں کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں اور بند کی وجہ سے نظام زندگی جزوی طور پر متاثر ہوا۔ بند کے دوران پرائیویٹ گاڑیاں اور ٹیکسیاں سڑکوں سے غائب رہیں، نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری کم درج کی گئی اور کئی بازار اور کاروباری ادارے بند رہے ۔ ریاست کے کچھ حصوں میں ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ صبح 6 بجے سے مختلف اضلاع سے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں آتی رہیں، جب کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے بنگال بند کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا۔ کولکاتہ کے منشی بازار اور نادیہ اضلاع اور دیگر علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ ریاست بھر میں بی جے پی کے کئی لیڈروں کو حراست میں لیا گیا، جب کہ نارتھ 24 پرگنا کے بی جے پی لیڈر پریانگو پانڈے نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ان کی کار پر فائرنگ کی اور بم سے حملہ کیا۔بند کے موقع پر ممتا بنرجی حکومت کی طرف سے دی گئی وارننگ کی وجہ سے زیادہ تر سرکاری ملازمین نے معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آئے ۔ نارتھ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این بی ایس ٹی سی) نے اپنے بس ڈرائیوروں کو حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دیا ہے ۔بند کی کامیابی پر حریفوں کے جوابی دعووں کے درمیان، ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کا بند فلاپ رہا۔انہوں نے سندیشکھلی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی بی جے پی کی ناکام کوششوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، "مغربی بنگال کو بی جے پی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ معاملہ بی جے پی نے شروع کیا ہے ، لیکن میں اسے ختم کروں گا اورتحریک کو دہلی تک لے جاؤں گا۔ان کی پارٹی کے ساتھی کنال گھوش نے الزام لگایا کہ لوگ بند میں شرکت کے لیے تیار نہیں تھے ۔ ایک اور ٹی ایم سی لیڈر نے الزام لگایا کہ بھگوا پارٹی کے کارکنوں نے کچھ تعلیمی اداروں کو زبردستی بند کرنے کی کوشش کی۔مسٹر گھوش نے کہا، ‘‘بی جے پی انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے ، لیکن ریاست کے بیشتر حصوں میں حالات معمول پر ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ترنمول چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کو آرجی کر میڈیکل کالج اوراسپتال اور اس ٹرینی ڈاکٹر کو وقف کیا جو 9 اگست کو حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئی۔محترمہ بنرجی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو مغرور قرار دیا اور بی جے پی کے بند کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے پیچھے کی وجہ اور مقصد پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے بی جے پی کو جھوٹ بولنے کی عادت والی جماعت بھی قرار دیا اور ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، "اگر مجھے اختیار اور طاقت ملی تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ مجرموں کو ایک ہفتے کے اندر سزا ملے ۔ترنمول طلباء ونگ کے اراکین کی جانب سے پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر سینٹرل کولکاتہ کے میئو روڈ پر مارچ نکالنے کے فوراً بعد انہوں نے کہا ‘‘سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایک بند کا انعقاد کیا جانا چاہئے کیونکہ انہوں نے منی پور کے واقعات پر استعفی نہیں دیا ہے ۔متوازی احتجاج میں آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال سمیت کئی میڈیکل کالجوں کے مظاہرین جونیئر ڈاکٹروں نے شہر کے پولیس سربراہ ونیت گوئل کو برخاست کرنے اور کام کی جگہ کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔کئی اضلاع میں صبح سے ہی بی جے پی کے حامی سڑکوں پر لوگوں سے اپنے ادارے بند کرنے کی اپیل کرتے نظر آئے ۔ کچھ ٹی ایم سی کارکنوں نے بند کے خلاف احتجاج کرنے کی کوشش کی جبکہ دونوں فریقوں کے درمیان معمولی جھڑپیں ہوئیں۔کولکاتہ میں ایک 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں منگل کو ریاستی سکریٹریٹ ‘نبانہ ابھیان ریلی میں حصہ لینے والوں کی پولیس کارروائی اور حراست کے خلاف بند کی کال دی گئی ہے ۔ بی جے پی نے گورنر سی وی آنند بوس کو ایک خط لکھ کر منگل کو احتجاجی مظاہرے کے دوران حراست میں لیے گئے اور گرفتار کیے گئے طلباء کو رہا کرنے کا پول۔یس کو ہدایت دینے کی درخواست کی۔ پولیس نے آج عوامی زندگی میں خلل ڈالنے کے الزام میں ریاست بھر میں بی جے پی کے کئی لیڈروں اور ان کے حامیوں کو حراست میں لے لیا۔بی جے پی لیڈر روپا گنگولی کو کولکاتہ کے گریہاٹ میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب انہوں نے مسافروں سے بنگال بند میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    اپریل 11, 2026
    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    اپریل 11, 2026
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist