رام پور( سماج نیوز سروس) ایس پی لیڈر اعظم خان کے خلاف درج ایک اور کیس میں آج فیصلہ آگیا ہے۔ 24 اپریل 2019 کو ایس ڈی ایم نے تھانہ گنج میں مقدمہ درج کیا تھا یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ تھا۔ کیس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایس پی لیڈر اعظم خان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی سے ڈگری کالج پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے۔معاملہ رام پور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں چل رہا تھا۔13 اگست کو فریقین کی بحث مکمل ہو چکی ہے۔اب اس معاملے کا فیصلہ آج آگیا ہے۔محمد اعظم خان کو عدالت نے ضابطہ اخلاق کیس میں بری کر دیاہے۔بری ہونے کی خبر آتے ہی سماج وادی پارٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔












