سید پرویز قیصر
جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف لارڈز میں شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے206 بالوں پر18 چوکوں کی مدد سے143 رن بنائے ۔انکی یہ سنچری 145 ویں ٹسٹ کی264 ویں اننگ میں33 ویں تھی۔ یہ سنچری اسکور کرکے وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا الیسٹیر کک کا ریکارڈ برابر کیا جنہوں نے161 میچوں کی291 اننگوں میں33 مرتبہ سو سے بڑی اننگیں کھیلی تھیں۔
جو روٹ نے انگلینڈ میں کھیلے گئے77 ٹسٹ میچوں کی134 اننگوں میں20 سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ ان سے زیادہ سنچریاں کسی اور بلے باز نے انگلینڈ میں نہیں اسکور کی ہے۔ ایان بیل، الیسٹیر کک، گراہم گوچ اور کیون پیٹر سن مشترکہ طور پر انگلینڈ میں دوسرے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازہیں۔ ان چاروں بلے بازوں نے اپنے گھر پر 15ْ۔ 15 سنچریاں بنائی ہیں۔ انگلینڈ سے باہر دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 68 ٹسٹ میچوں کی130 اننگوں میں13 سنچریاں بنائی ہیں۔
جو روٹ نے سے2012 ابھی تک جو145 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی264 اننگوں میں50.71 کی اوسط اور 56.82 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ33 سنچریوں اور64 نصف سنچریوں کی مدد سے12274 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ بارہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور254 رن ہے جو انہوں نے پاکستان کے خلاف مانچسٹر میں جولائی 2016 میں614 منٹ میں406 بالوں پر27 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انگلینڈ نے330 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس وقت جو روٹ انگلینڈ کیلئے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں مگر جلد ہی وہ الیسٹیر کک سے آگے نکل جائیں گے۔
الیسٹیرکک نے2006 اور2018 کے درمیان جو161 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی291 اننگوں میں 45.35 کی اوسط اور46.95 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ33 سنچریوں اور57 نصف سنچریوں کی مدد سے 12472 رن بنائے تھے۔ وہ نو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور294 رن ہے جو انہوں نے ہندوستان کے خلاف برمنگھم میں اگست2011 میں773 منٹ میں545بالوں پر 33 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس ٹسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگ اور 242 رن سے جیت ملی تھی۔
انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے الیسٹیر کک اور جو روٹ ٹسٹ کرکٹ میں مشترکہ طور پر دسویں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں۔ ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ہندوستان کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 1989 اور2013 کے درمیان جن 200 ٹسٹ میچوں میں حصہ لیا انکی329 اننگوں میں53.78 کی اوسط کے ساتھ51 سنچریوں اور
68نصف سنچریوں کی مدد سے15921 رن بنائے تھے۔ وہ چودہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر 248 رن ہے جو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں دسمبر 2004 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں552 منٹ میں 379 بالوں پر35 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان نے ایک اننگ اور 140 رن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
جوروٹ نے ابھی تک جو33سنچریاں اسکور کی ہے ان میں سے 21سنچریاں انہوں نے ان65 ٹسٹ میچوں کی112 اننگوں میں اسکور کی ہیں جس میں انگلینڈ کو جیت ملی ہے۔انگلینٖڈ کو جن 54 ٹسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے انکی108 اننگوں میں وہ چار سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے سات سنچریاں ان 25 ٹسٹ میچوں کی43 اننگوں میںاسکور کی ہیں جو برابر رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف انکی سنچری اس میچ شامل نہیں ہے۔












