پیرس (یو این آئی) ہندوستانی خاتون نشانے باز روبینہ فرانسس ہفتہ کو پیرس پیرا اولمپک 2024 گیمز کے شوٹنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ روبینہ نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 556 پوائنٹس حاصل کیے اور ساتویں نمبر پر رہیں۔ فائنل میچ آج ہی کھیلا جائے گا۔ ایک اور میچ میں ہندوستانی مرد شوٹر سواروپ انہالکر پیرس پیرا اولمپکس سے باہر ہو گئے ہیں۔ سواروپ نے مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل سٹینڈنگ ایس ایچ 1 کوالیفکیشن راؤنڈ میں 613.4 شوٹ کیا اور 14 ویں نمبر پر رہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی سوروپ انہالکر کی مہم ختم ہوگئی۔












