نئی دہلی،پریس ریلیز،ہماراسماج: گجرات اس وقت تباہ کن سیلاب کی زد میں ہے ، کئی علاقوں میں شدید سیلاب آگیا ہے۔ ہزاروں باشندے بے گھر ہوگئے ہیں اور کم از کم 28 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ اس ناگہانی حالت سے نمٹنے کے لیے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (SBF) نے اپنے والینٹیرس کو میدان میں اتارا ہے جومتاثرین کومدد پہونچا رہے ہیں ۔ایس بی ایف کے نیشنل کو آرڈینیٹر عرفان احمد نے بتایا ” الطاف شیخ کی قیادت میں ایس بی ایف کے والینٹیرس جام نگرجو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے میں دن رات راحت کا کام کر رہے ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء، پانی، کپڑے اور طبی سامان سمیت ضروری امدادی سامان تقسیم کی جا رہی ہیں ۔سیلاب سے متاثرہ احمد آباد ریجن میں بھی ایس بی ایف کے دستے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔ ایس بی ایف کے نیشنل کو آرڈینیٹر عرفان احمد نے اپیل کی ہے کہ ” ہم ملک کے صاحب خیر افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کر سکیں۔ ہم مل کر تبدیلی لا سکتے ہیں ، آپ ہماری ویب سائٹ https://sbfindia.org/ پر اپنی رقم ہمیں عطیہ کر سکتے ہیں” ۔












