ممبئی،:اصلاح معاشرہ کے لیے ہمیں رسول اللہ ﷺ کا ہی اتباع کرنا ہو گا اور آپ ہی کی بتائی ہوئی راہ پر چلنا ہو گا اور آپ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرنا ہو گا، ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے آخری رسول کی پوری زندگی کا ریکارڈ ہمارے اسلاف نے ہمارے لیے جمع کر دیا ہےﷲ تعالیٰ نے آپ کو نبوت سے سرفراز فرمایا اور آپ ﷺکے ذمہ یہ کام لگایا کہ معاشرے کو برائیوں سے پاک کریں اور اس طرح اصلاح کریں کہ وہ دنیا کا مثالی معاشرہ بن جائے اور افراد معاشرہ دنیا کی بہترین افراد بن جائیں۔ان خیالات کا اظہار ایشاءکی عظیم دینی یونیورسٹی دارالعلوم دیوبند کے تر جمان مولانا محمد عرفان قاسمی ( مبلغ دار العلوم دیو بند ) نے خطاب کرتے ہوئے فر مایا ۔ مولانا قاسمی نے اپنے بیان میں فر مایا کہ رسول اﷲ ﷺکی حیات طیبہ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں آپ ﷺنے دو بنیادی اصولوں پر عمل کیا، ایک تو یہ کہ آپ نے کبھی کوئی ایسی بات نہیں کہی، جس پر آپ خود عمل نہ فرماتے ہوں، حضور صلی اﷲ علیہ و سلم کے قول و فعل میں کبھی تضاد نہ تھا، جو فرماتے تھے خود اس پر عمل فرماتے تھے۔ اب یہ بات واضح ہو گئی کہ اصلاح معاشرہ کی کوئی کوشش اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اصلاح کرنے والا خود اس پر عمل نہ کرتا ہو۔مولانا محمد ذاکر قاسمی ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) نے اپنے خطاب میں فر مایا کہ گذشتہ دیڑھ مہینوں سے ہمارے صوبے کے صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کی ہدایت پر کامیابی کے ساتھ جلسہائے اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبی ﷺ کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ،مولاناعبدالرشیدقاسمی (امام مسجدحقانی بیگن واڑی گوونڈی) نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ، مولانامحمدزاہدخان قاسمی ( استاذ جامعہ معراج العلوم چیتا کیمپ ) نے سیرت النبی ﷺ کے اہم اوصاف پر روشنی ڈالی ۔مولانا مفتی محمد آزاد قاسمی کے ناصحانہ کلمات اور دعا ءپر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔ اجلاس میںمولانا بدرالدجی (قاضی شریعت و صدر تنظیم علمائے اہل سنت والجماعت گوونڈی)، مولانا اشتیاق احمد قاسمی، مولانا اشفاق احمد قاسمی( استاد مدرسہ عربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ) مولانا محمد کلیم (صدر مدرس مدرسہ قاسم العلوم حقانی مسجد)مولانا ارشاد احمد قاسمی (امام و خطیب مدینہ مسجد ساٹھے نگر) سمیت کئی مؤقر علماء کرام بھی شریک تھے، نظامت کے فرائض مفتی امتیاز احمد نے انجام دیئے ۔












