نئی دہلی (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے پیرا ایتھلیٹ ہرویندر سنگھ کو مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن فائنل تیر اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔صدر جمہوریہ مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا “پیرس 2024 پیرا لمپکس میں مردوں کے انفرادی ریکرو پیرا آرچری ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہرویندر سنگھ کو میری دلی مبارکباد۔ پیرا لمپکس میں یہ ہرویندر کا لگاتار دوسرا تمغہ ہے اور ہندوستان کے لیے پیرا آرچری میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔ زبردست دباؤ میں ان کی غیر معمولی کارکردگی متاثر کن ہے۔ میری خواہش ہے کہ وہ ترنگے کو مزید فخر دلائیں۔‘‘
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا “ہرویندر سنگھ نے پیرس پیرا لمپکس 2024 میں پیرا آرچری میں تاریخ رقم کر کے ہندوستان کو سر فخر سے بلند کیا ہے۔ مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے پر انہیں دلی مبارکباد۔ ان کی لگن اور محنت واقعی رنگ لائی ہے۔ میں ان کی آنے والی تمام کوششوں میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘وزیر اعظم مودی نے پیرالمپکس میں ہرویندر کو ان کی ’’بہت خاص‘‘ گولڈ میڈل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پیرا آرچری میں ایک بہت ہی خاص سونے کا تمغہ۔ پیرا لمپکس 2024 میں مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہرویندر سنگھ کو مبارکباد۔ ان کی درستگی، توجہ اور غیر متزلزل جذبہ شاندار ہے۔ ہندوستان ان کی کامیابی سے بہت خوش ہے۔‘‘کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا “ہرویندر سنگھ نے پیرا اولمپکس 2024 میں پیرا آرچری مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن میں بے مثال درستگی کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا ہے۔ یہ شاندار جیت انہیں پیرا آرچری میں پہلا گولڈ میڈلسٹ بناتی ہے، جوکہ ہندوستان میں پیرا اسپورٹس کو آگے لے جانے کے ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ ’’ان کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ وژن، توجہ اور انتھک عزم خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔‘‘دریں اثناپیرس، 5 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس دھرم بیر اور پرنو سورما نے مردوں کے کلب تھرو ایف51 ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔
بدھ کی رات دیر کلب تھرو کے فائنل میچ میں پیرا ایتھلیٹ دھرم بیر نے 34.92 میٹر کے تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ ہم وطن پرنو سورما نے 34.59 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے پیرا اولمپک گیمز میں پیرا کلب تھرو ایونٹ میں تمغہ جیتا ہے۔ اس دوران امت کمار 23.96 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ 10ویں نمبر پر رہے۔ اپنے پہلے تھرو میں فاؤل کرنے کے بعد، دھرم بیر نے پانچویں تھرو میں 34.92 میٹر کے تھرو کے ساتھ مقابلے میں سرفہرست رہے اور ایشیائی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔تیسرے نمبر پر رہنے والے سربیا کے فلپ گروواک نے 34.18 میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
ان دو تمغوں کے ساتھ پیرس پیرالمپکس میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد پانچ سونے، نو چاندی اور 10 کانسی کے تمغوں کے ساتھ بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔
ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ کپل پرمار نے جمعرات کو پیرا جوڈو مردوں کے 60 کلوگرام جے1 مقابلے میں ڈینس مارکوس بلانکو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
آج یہاں منعقدہ کوارٹر فائنل میچ میں دنیا کے نمبر ایک کپل پرمار نے وینزویلا کے ڈینس مارکوس بلانکو کو ایپون کے ذریعے 10-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔












