واشنگٹن :ہش منی کیس میں سابق صدر کو 18 ستمبر کو سزا سنائی جانی تھی۔
مین ہٹن عدالت کے جج جان ایم مرچن اب ٹرمپ کو 26 نومبر کو سزا سنائیں گے۔
ٹرمپ کو فحش فلموں کی سابق اداکارہ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق جعلی کاروباری ریکارڈ کے 34 الزامات کا سامنا ہے۔جج نے لکھا کہ وہ سزا کی تاریخ اس لیے مؤخر کر رہے ہیں کیوں کہ وہ اس تاثر کی نفی کرنا چاہتے ہیں کہ عدالتی کارروائی متاثر ہوئی ہے یا متاثر ہو سکتی ہے۔عدالت شفاف، غیر جانبدار اور غیر سیاسی ادارہ ہے، جج جان مرچنویب ڈیسک — نیویارک کی عدالت کے ایک جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی کیس میں سزا سنانے کی تاریخ کو انتخابات کے بعد تک کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ہش منی کیس میں سابق صدر کو 18 ستمبر کو سزا سنائی جانی تھی۔ تاہم جمعے کو جج جان ایم مرچن نے ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 26 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
جج مرچن نے فیصلے میں لکھا کہ وہ سزا کی تاریخ کو اس لیے مؤخر کر رہے ہیں کیوں کہ وہ اس تاثر کی نفی کرنا چاہتے ہیں کہ مدعا علیہ جو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار ہے اس کی وجہ سے عدالتی کارروائی متاثر ہوئی ہے یا متاثر ہو سکتی ہے۔جج نے لکھا کہ عدالت شفاف، غیر جانبدار اور غیر سیاسی ادارہ ہے۔”












