• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

افغانستان ٹیم انڈیا کے نوائڈا کرکٹ سٹیڈیم سے ناخوش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 10, 2024
0 0
A A
افغانستان ٹیم انڈیا کے نوائڈا کرکٹ سٹیڈیم سے ناخوش
Share on FacebookShare on Twitter

نوئیڈا :افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث دوسرے دن بھی شروع نہیں ہو سکا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ پیر کو انڈیا کے شہر نوئڈا کے وجے سنگھ پاتھک سپورٹس کمپلیکس میں شیڈول تھا جو تاحال شروع نہیں ہو پایا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق پیر کو مطلع صاف تھا مگر اتوار کو ہونے والی بارش کے بعد گراؤنڈ سکھایا نہیں جا سکا تھا، اس کی وجہ جو سامنے آئی ہے وہ گراؤنڈ میں جدید نکاسی آب کی سہولیات کی عدم موجودگی ہے۔فیلڈ امپائرز نے بھی دن بھر آؤٹ فیلڈ کا چھ بار معائنہ کیا، نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑی بھی میدان کا جائزہ لینے کے لیے گراؤنڈ میں اترے، جن میں کپتان ٹم ساؤتھی، آل راؤنڈر مچل سینٹنر اور راچن رویندرا شامل تھے۔دن بھر کے جائزوں کے باوجود مڈ آن اور مڈ وکٹ ایریا کی حالت تشویشناک رہی جبکہ 30 گز کے دائرے کے اندر کئی پیچز دکھائی دے رہے تھے۔جہاں گراؤنڈ سٹاف آؤٹ فیلڈ کو سکھانے میں ناکام نظر آرہا تھا وہیں افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ بھی مایوس نظر آئے۔تاہم دن کا کھیل بالآخر شام 4 بجے ختم کر دیا گیا اور ٹاس منگل کی صبح 9 بجے شیڈول کیا گیا جو تاحال نہیں ہوسکا۔ اب ٹیسٹ کے باقی چار دنوں میں 98 اوورز ہوں گے جو صبح 10 بجے کے بجائے صبح 9.30 بجے شروع ہوں گے۔واضح رہے ٹیسٹ سے پہلے، گراؤنڈ سٹاف نے افغانستان کے تربیتی سیشن کے لیے گراؤنڈ کو خشک کرنے کے لیے ٹیبل پنکھوں کا استعمال بھی کیا تھا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق نوئڈا کے وجے سنگھ پاتھک سپورٹس کمپلیکس میں جدید سہولیات کی عدم موجودگی صرف گراؤنڈ تک محدود نہیں ہے۔ گراؤنڈ میں میڈیا کے مناسب سٹینڈ اور شائقین کے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کا بھی فقدان دیکھا گیا۔رپورٹس کے مطابق سٹیڈیم میں پانی و بجلی کی فراہمی اور خواتین کے واش روم کی سہولت بھی میسر نہیں تھی۔ ساتھ ہی ساتھ شائقین کے لیے کوئی عوامی اعلانات کا نظام بھی سٹیڈیم میں موجود نہیں تھا۔دوسری جانب سٹیڈیم انتظامیہ اور افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے درمیان ناقص رابطہ اور مکمل بدانتظامی دکھائی دی۔
اے سی بی کے ایک نمائندہ نے کہا، ’یہ بہت بڑی پریشانی ہے، ہم یہاں کبھی واپس نہیں آئیں گے، کھلاڑی یہاں کی سہولیات سے بھی ناخوش ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا ’ہم نے متعلقہ لوگوں سے پہلے ہی اچھی طرح بات کی تھی اور سٹیڈیم والوں کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سب کچھ ٹھیک رہے گا۔ جبکہ یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بھی نہیں ہے یہ صرف آئی سی سی سے منسلک ٹورنامنٹ ہے۔‘اے سی بی کے ایک اور نمائندے نے کہا کہ ہمارے یہاں آنے کے بعد سے کچھ نہیں بدلا ہے، اس میں زرا بھی بہتری نہیں آئی ہے۔ٹیسٹ سے پہلے، افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے بی سی سی آئی اور اے سی بی پر زور دیا تھا کہ وہ ٹیم کے لیے ’ایک اچھے ہوم وینیو کا بندوبست کریں‘۔ حشمت اللہ کا کہنا تھا ’انڈیا ہمارا گھر ہے، دوسری ٹیموں نے یہاں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے، امید ہے کہ ہمیں یہاں کھیلنے کے لیے ایک اچھا مقام ملے گا۔‘گریٹر نوئیڈا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام اس سٹیڈیم نے 2016 میں پِنک بال دلیپ ٹرافی میچ کی میزبانی کی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    اپریل 13, 2026
    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    اپریل 13, 2026
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist