سعودی عرب:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےزور دے کر کہا ہے کہ سعودی عرب مصر کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب۔ مصر تعاون علاقائی سلامتی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ جاری ہے۔ غزہ میں جنگ بندی میں تاخیر اس نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ ہم صرف اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے قاہرہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یہ بات قاہرہ میں عرب لیگ کے 162ویں اجلاس کےبعد پر سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کی ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امداد میں رکاوٹیں ڈالنا جنگی جرم ہے۔مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے کہا کہ قاہرہ اور ریاض غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کےحوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔عبدالعاطی نے کہا کہ مصر اور سعودی عرب بحیرہ احمر میں کشیدگی کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مصر یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ان کا ملک لبنان کو کشیدگی کی لعنت سے بچانے کے لیے رابطے کر رہا ہے۔ انہوں نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قاہرہ خطے میں کشیدگی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔












