• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

خلیج میں اُردو کے امکانات روشن ہیں: سید سروش آصف

شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام ابو ظہبی میں مقیم شاعر سید سروش آصف کیلئے استقبالیہ کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 6, 2022
0 0
A A
خلیج میں اُردو کے امکانات روشن ہیں: سید سروش آصف
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: سید سروش آصف ابوظہبی میں بزم اردو اور کلچرل کارواں جیسی اردو کی فعال ادبی اور تہذیبی تنظیموں کی سربراہی کر رہے ہیں اور ان تنظیموں کے ذریعے بالخصوص خلیج اور برصغیر اور بالعموم پوری اردو دنیا میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور اس کی اشاعت میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام ابوظہبی میں مقیم شاعر سید سروش آصف کے لیے منعقدہ استقبالیہ میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس اعزازی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر محترمہ پروفیسر نجمہ اختر صاحبہ کی خواہش پر کیا گیا ہے، لہٰذا ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں۔سید سروش آصف نے کہا کہ بزم اردو دبئی کی واحد رجسٹرڈ اردو تنظیم ہے جس کے ذریعے مختلف ادبی اور ثقافتی ادبی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں مثلاً شمس الرحمن فاروقی اور شمیم حنفی سمیت اردو کی کئی ممتاز شخصیات کو موقر ایوارڈ پیش کیا جاچکا ہے۔ ہندوستان کے آٹھ بڑے اسکولوں میں تنظیم نے اردو کے اساتذہ مقرر کیے ہیں۔ جن کی تنخواہ ہماری تنظیم کے ذمے ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر طلبا کے لیے مختلف ثقافتی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے سید سروش آصف کو مومنٹو پیش کیا۔ اس موقعے پر صدر شعبہ نے دبئی میں مقیم سرگرم اردودوست عمادالملک، جامعہ پلیسمینٹ سیل کی ڈائرکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی، جامعہ سینئر سکنڈری اسکول کے پرنسپل پروفیسر جسیم احمد اور سید سروش آصف کی بیگم کا استقبال سیپلنگ سے کیا۔ استقبالیہ تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ سید سروش آصف کا تعلق رام پور کے ذی علم گھرانے سے ہے۔ ان کے خانوادے میں شعر گوئی کا سلسلہ کئی پشتوں سے چلا آرہا ہے۔ ان کی شاعری میں وطن کی محبت، ہجرت کا کرب اور سماجی مسائل کا بیان نہایت سلیس اور دل کش پیرائے میں ملتا ہے۔سید سروش آصف کے اعزاز میں ایک شاندار شعری محفل کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی صدارت صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کی۔ نمونہ کلام ملاحظہ ہو:
کیا جانے کہاں لے گئی تنہائی ہماری
مدت ہوئی کچھ بھی نہ خبر آئی ہماری(احمد محفوظ)
پیچھے پیچھے سارے شاعر وہ بھی کتنی دور
آگے آگے دو ہی سجن اک غالب اک میر(خالد محمود)
جب سمندر سے کسی دن اس کا دل بھر جائے گا
دیکھنا پانی میری آنکھوں میں گھر کر جائیگا(سید سروش آصف)
نقاب زلف کو رخ سے ہٹا کے چھوڑ دیا
مرے وجود پہ بجلی گرا کے چھوڑ دیا (عمران احمد عندلیب)
خواب اب کے نہ حقیقت ہوجائے
اب کے ایسی ہے مری شدت خواب(خالد مبشر)
پروگرام کا آغاز ڈاکٹر شاہ نواز فیاض کی تلاوت اور اختتام ڈاکٹر محمد مقیم کے اظہار تشکر پر ہوا۔اس خوبصورت تقریب میں پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر سرور الہدیٰ، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر راہین شمع، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر نوشاد منظر،ڈاکٹر غزالہ فاطمہ اور ڈاکٹر خوشتر زریں کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالر اور طلبا و طالبات کی موجودگی سے محفل میں چار چاند لگ گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    مارچ 10, 2026
    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    مارچ 10, 2026
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist