ناظم بیگ
بلند شہر ؍سماج نیوز سروس:ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ کی صدارت میں ضلع سوچھ بھارت مشن منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت راج افسر نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک چلائی جانے والی ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کے سلسلے میں موصولہ رہنما خطوط کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ مہم کے تحت لوگوں کو اپنے شہر اور گاؤں کو صاف رکھنے کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ سوچھتا ہی سیوا مہم میں عوام کی بھی شرکت کرائی جائے ۔ صفائی کی حصہ داری میں ایک درخت ماں کے نام کے تحت شجرکاری مہم ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ 3آر منڈل (ریڈیوس، ری یوز، ری سائیکل) مراکز اور سیاحتی مقامات پر زیرو کچرے کو اجاگر کرنے کے ذریعے پھیلاؤ، صفائی کے پیغامات کو عام کرنے کے مقصد سے سوچھتا سے متعلق جو بھی پروگرام میں انھیں منعقد کرکے عوام کو آگاہ کیا جائے ۔ دیہات میں صفائی کیلئے میٹنگ کر کے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی کہ شہر اور گاؤں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفائی کا ایکشن پلان بنا کر کام کیا جائے۔ مہم کے تحت صفائی ملازمین کو ڈیوٹی پر تعینات کر کے صفائی کرائی جائے۔ شہر اور گاؤں کے اہم مقامات، چوراہوں اور رابطہ سڑکوں پر صفائی ستھرائی کی جائے۔ تمام بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز مہم کے تحت کئے جانے والے کاموں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے صفائی کو یقینی بنائیں۔پانی جمع ہونے کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے نالوں اور نالیوں کی صفائی کی جائے۔ بارش کے موسم میں صفائی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اس لیے جھاڑیوں کو بھی صاف کرنا چاہیے۔ ہیلتھ کیمپوں کا انعقاد کرکے صفائی کے کام میں مصروف کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو صحت کی سہولیات کا فائدہ پہنچایا جائے۔ اس موقع پر سی ڈی او کلدیپ مینا، سی ایم او ڈاکٹر ونے کمار، ڈی ایف او مسز وینیتا سنگھ، ڈی ڈی او سبھاش نیما، پی ڈی، ڈی پی آر او وغیرہ افسران موجود رہے ۔












