• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

انڈیا بنام بنگلہ دیش ٹسٹ سیریز

ٹیم انڈیا کے ٹاپ آرڈرکا فلاپ شو ، آشون کی شاندار سنچری، جڈیجہ کی نصف سنچری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 19, 2024
0 0
A A
انڈیا بنام بنگلہ دیش ٹسٹ سیریز
Share on FacebookShare on Twitter

روی چندرن اشون (ناٹ آؤٹ 102) کی سنچری اننگ، رویندر جڈیجہ (ناٹ آؤٹ 86) اور یشسوی جیسوال (56) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات کو پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن چھ وکٹ پر339 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت بنالی ہے۔
آج دن کے کھیل کے اختتام پر اشون (102 ناٹ آؤٹ) اور جڈیجہ (86 ناٹ آؤٹ) رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ یہ اشون کی ٹیسٹ کیریئر میں چھٹی سنچری ہے۔ دونوں ہندوستانی بلے بازوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 195 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ہندوستان کی لڑکھڑاتی اننگ کو سنبھالا۔ اشون نے بلے سے پھر کمال کرتے ہوئے 112 گیندوں میں 10 چوکے اور دو چھکے لگا کر ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔
اس سے قبل لنچ کے بعد پھر بنگلہ دیشی گیند باز حسن محمود نے یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت کو توڑا۔ انہوں نے پنت کو لٹن کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد ناہید رانا نے یشسوی جیسوال کو شادمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ہندوستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ جب جیسوال-پنت کی جوڑی ٹوٹی تو ایک وقت کے لیے ایسا لگاکہ راہل، جیسوال کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالیں گے، لیکن وہ بھی قدم جمانے کے بعد چلتے بنے۔ رشبھ پنت (39)، یشسوی جیسوال (56) اور کے ایل راہل (16) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
آج یہاں ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ہندوستانی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور 14 کے اسکور پر کپتان روہت شرما (6) کو حسن محمود نے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد شبمن گل (صفر)، وراٹ کوہلی (6) کو بھی حسن محمود نے آؤٹ کیا۔
ایک وقت 34 کے اسکور پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں پھنسی ٹیم کو یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت نے سنبھالنے کی کوشش کی۔ صبح کے سیشن میں لنچ تک ہندوستان نے 23 اوورز میں تین وکٹ پر 88 رن بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے چار اور ناہید رانا اور مہدی حسن میرازنے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist