ناظم بیگ
بلند شہر ؍سماج نیوز سروس:ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت بدھ کو سواٹ ٹیم دیہی اور تھانہ ڈبائی پو لیس نے ایک اطلاع کی بنیاد پر بھیم پور دوراہے کے پاس سے ای رکشا چوری کرنے والے گروہ کے تین شا طر چوروں کو گرفتار کیاہے ۔پو لیس نے ملزمین سے چوری کے پانچ ای رکشا بر آمد کرکے ان کے خلاف معا ملہ درج کرکے جیل بھیج دیاہے ۔اطلاع کے مطا بق بدھ کی شب تھانہ ڈبائی پو لیس اور سواٹ ٹیم دیہی علاقہ میں گشت و چیکنگ پر مامور تھی کہ اسی دوران مخبر کے ذریعہ ملی اطلاع کی بنیاد پر بھیم پور دوراہے کے پاس سے ای رکشا چوری کرنے والے گروہ کے تین شا طر چوروں کو گرفتار کرنے میں کا میا بی حاصل کی ۔پو لیس نے ملزمین کے قبضہ اور نشاندہی پر چوری کئے گئے 5ای رکشا بر آمد کئے ہیں ۔پو لیس پوچھ تاچھ میں ملزمین نے اپنے نام ماجد عرف مجیدا پہلوان ولد جلا ل الدین ساکن مقصود نگر تھانہ کوتوالی اوپر کوٹ علی گڑھ ،دینو عرف دین محمد ولد لا ل محمد ساکن شاہ جمال تھانہ دہلی گیٹ علی گڑھ (مقیم حال گوشت والی گلی گونڈہ تھانہ رورا ور علی گڑھ )،محمد حسن عرف داروغہ ولد صلا ح الدین عرف نال بند ساکن مقصود نگر کوتوالی اوپر کوٹ علی گڑھ بتا ئے ہیں ۔ڈبائی تھانہ انچارج دھر میندر سنگھ راٹھور نے بتایا کہ ملزمین کے ذریعہ 24جون 2024کو ایک ای رکشا تھانہ ڈبائی حلقہ کی منڈی سمیتی کے پاس سے چوری کیا تھا ۔ملزمین نے 30جولائی 2024کو تھانہ ڈبائی حلقہ سے ای رکشا چوری کیا تھا ۔اس کے علاوہ ملزمین نے پو لیس پوچھ تاچھ میں تھانہ بی بی نگر ،خورجہ کوتوالی علاقہ کے تیلیا گھاٹ سمیت علی گڑھ سے بھی ای رکشا چوری کرنے کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمین کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے انھیں جیل بھیجا جارہاہے ۔












