• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

انڈیا-بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم، ٹیم انڈیا جیت سے محض چھ قدم دور

شبھ من گل کے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری، ڈبلیو ٹی سی میں کوہلی کو پیچھے چھوڑا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 21, 2024
0 0
A A
انڈیا-بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم، ٹیم انڈیا جیت سے محض چھ قدم دور
Share on FacebookShare on Twitter

چنئی  ( آئی این ایس انڈیا ) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت میچ کے تیسرے ہی دن فتح کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔ اب ٹیم انڈیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے صرف چھ وکٹوں کی ضرورت ہے، جب کہ بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے ابھی بھی 357 رنز درکار ہیں۔تیسرے دن کے اختتام تک بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں چار وکٹ کھو کر 158 رنز بنا لیے ہیں۔شکیب الحسن 5 رنز اور کپتان نجم الحسن شانتو 51 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل تیسرے دن کے آغاز میں گل اور پنت نے بھارت کی جانب سے شاندار بلے بازی کی اور دونوں کھلاڑیوں نے سنچری اسکور کی۔پنت نے 124 گیندوں میں 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ انہیں مہدی حسن معراج نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد گل نے 161 گیندوں میں 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے اپنے 100 رنز بنائے۔ گل کے علاوہ کے ایل راہل 22 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ لوٹے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔بھارت نے اپنی دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 287 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔جس کی وجہ سے بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے روی چندرن اشون کی سنچری اور رویندر جڈیجہ اور یشسوی جیسوال کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 376 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز پر ہی سمٹ گئی تھی۔دریں اثنا بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت کے اسٹار بلے باز شبھ من گل نے شاندار سنچری اسکور کی۔ 25 سالہ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 5ویں سنچری ہے۔شبھ من گل، چنئی ٹیسٹ کے تیسرے دن سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی کے بعد دوسرا مقام حاصل کرلیا۔ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف بنائی گئی سنچری شبھ من گل کی ٹیسٹ کرکٹ اور ڈبلیو ٹی سی میں 5ویں سنچری ہے جس کی وجہ سے وہ اب کوہلی، رشبھ پنت اور مینک اگروال کی 4-4 سنچریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (WTC) کی تاریخ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا مجموعی ریکارڈ کپتان روہت شرما کے نام ہے۔ 37 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اب تک کھیلے گئے 33 ڈبلیو ٹی سی میچوں میں 9 بار 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ڈبلیو ٹی سی میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی1- روہت شرما – 9 سنچری،2- شبھ من گل – 5 سنچری،3- وراٹ کوہلی – 4 سنچری،4- مینک اگروال – 4 سنچری،5- رشبھ پنت – 4 سنچری،۔واضح رہے کہ چنئی ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے اپنی دوسری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز پر ڈکلیئر کر دی ہے۔ جس کے ساتھ بھارت کو بنگلہ دیش پر مجموعی طور پر 514 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں شبھ من گل اور رشبھ پنت نے سنچری اسکور کی۔ پنت 109 رنز بنانے کے بعد مہدی حسن معراج کا شکار بنے ،جبکہ گل 119 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔قابل ذکر ہے کہ شبھ من گل نے 8 مارچ 2024 کو انگلینڈ کیخلاف دھرم شالہ میں اپنے آخری ٹیسٹ میں بھارت کے لیے سنچری بنائی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist