• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

راشد خان سالگرہ پر پانچ وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بالر بنے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 21, 2024
0 0
A A
راشد خان سالگرہ پر پانچ وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بالر بنے
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں راشد خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو اوور میں19 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انکی اس شاندار کارکردگی کی بدولت اٖفغانستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں رنوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت حاصل کی۔ اس میچ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50 اوور میں چار وکٹ پر 311 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم34.2 اوور میں134رن پر سمٹ گئی تھی جسکی وجہ سے اسے اس میچ میں177 رن سے کامیابی ملی تھی۔
لیگ بریک گگلی بالر ، راشد خان نے اپنی26 ویں سالگرہ کے دن میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سالگرہ والے دن پانچ وکٹ لینے والے پہلے بالر بنے۔ان سے پہلے دو بالروں نے اپنی سالگرہ کے دن چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
اپنی سالگرہ کے دن ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے والے پہلے بالر جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر تھے۔ اس تیز بالر نے اپنی 22 ویں سالگرہ ، 24جون 2007 کو آئیر لینڈ خلاف بلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں5.5 اوور میں12 رن دیکر چار کھلاڑیوں کیا تھا۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے31 اوورمیں چار وکٹ پر 173 رن بنائے تھے۔ آئیرلینڈ کے سبھی کھلاڑی30.5 اوور میں131 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسے42 رن سے شکست ہوئی تھی۔
انگلینڈ کے تیز بالر اسٹیورٹ بروڈ نے آسڑیلیا کے خلاف کارڈیف میں24 جون2010 کو اپنی24 ویں سالگرہ کے دن دس اوور میں44 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم چاروکٹ سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں سات و کٹ پر 239 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے45.2 اوور میں چھ وکٹ پر 243 رن بناکر میچ چار وکٹ سے جیتا تھا۔
راشد خان نے2015 سے ابھی تک جو105 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی100 اننگوں میں5405 بالوں پر3797 رن دیکر19.98 کی اوسط اور4 28.4 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ190 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ پانچ مرتبہ ایک اننگ میں پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ پانچ یا اس سے زیادہ مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے والے چوتھے بالر ہیں۔
سری لنکا کے متھیہ مرلی دھرن ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے والے بالر ہیں۔ انہوں نے1993 اور2011 کے درمیان جو350 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے انکی341 اننگوں میں 18811 بالوں پر12326 رن دیکر23.08 کی اوسط اور35.22 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ534 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ وہ دس مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
نو مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنانے والے شاہد آفریدی اس فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں۔ پاکستان کے اس لیگ اسپنر نے1996 اور2015 کے درمیان جو398 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے انکی 372 اننگوں میں 34.51 کی اوسط اور3 44.7کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ395 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
پاکستا ن کے آف اسپنر ثقلین مشتاق نے1995 اور2003 کے درمیان جو169 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے انکی165 اننگوں میں8770 بالوں پر6275 رن دیکر21.78 کی اوسط اور30.45 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ288 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے چھ مرتبہ ایک اننگ میں پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist