• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

مزدور کے بیٹے سے باغی رہنما اور سری لنکا کی صدارت تک! ڈسانائیکے کا حیرت انگیز سفر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 23, 2024
0 0
A A
مزدور کے بیٹے سے باغی رہنما اور سری لنکا کی صدارت تک! ڈسانائیکے کا حیرت انگیز سفر
Share on FacebookShare on Twitter

کولمبو (یو این آئی) سری لنکا میں پہلی بار بائیں بازو کے مارکسٹ معاشی نظریے کے حامی رہنما انورا دسانائیکے صدر منتخب ہوگئے ہیں جو ایک مزدور کے بیٹے ہیں۔
سری لنکن الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز جب 55 سالہ دسانائیکے کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کا اعلان کیا تو یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ بائیں بازو کا کوئی سیاسی رہنما سری لنکا کے ایوان صدر تک پہنچا ہے۔ اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا کو شکست دینے والے دسانائیکا کا سیاسی سفر ایک غریب مزدور کے گھر سے شروع ہوا اور باغی سیاسی رہنما سے ہوتا ہوا اب منصب صدارت تک آن پہنچا ہے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق 42.31 فیصد ووٹ لے کر صدر منتخب ہونے والے جنتا ویمکھتی پیرامونا (جے وی پی) پارٹی کے رہنما انورا دسانائیکے 1969 میں دارالحکومت کولمبو سے دور ایک مزدور خاندان میں پیدا ہوئے۔
سری لنکا کے نومنتخب مارکسسٹ صدر انورا کمارا دسانائیکا کا تعلق ایک ایسی جماعت سے ہے جس نے دو ناکام بغاوتوں کی قیادت کی اور جو چی گویرا کو اپنے ہیروز میں شمار کرتے ہیں۔
انورا کمارا دسانائیکا کے دارالحکومت کولمبو میں واقع دفتر کی دیواروں پر کمیونسٹ رہنما کارل مارکس، ولادیمیر لینن، فریڈرک اینگلز اور فیڈل کاسٹرو کی تصاویر آویزاں ہیں۔
انہوں نے 80 کی دہائی میں طلبہ کی سیاست میں قدم رکھا۔ 1987 سے 1989 کے دوران حکومت کے خلاف تحریک چلاتے ہوئے، دسانائیکے نے جے وی پی میں شمولیت اختیار کی۔جے وی پی نے پہلی مرتبہ سنہ 1971 میں دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم سریما بندرانائیکی کی سوشلسٹ حکومت کے خلاف بغاوت شروع کی تھی۔ پارٹی کے جنگجو ’چی گویرا‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ یہ لڑائی اگرچہ مختصر تھی لیکن اس میں 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
جے وی پی نے جب 1980 کی دہائی میں ناکام بغاوت کی کوشش کی تو اس وقت انورا کمارا طلبا تنظیم کے رہنما تھے تاہم انہوں نے 2004 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور اعلان کیا کہ ان کی جماعت آئندہ کبھی بھی ہتھیار نہیں اٹھائے گی۔نو منتخب صدر دسانائیکے کی سیاست نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔ مرکزی دھارے میں آنے اور عوام میں شہرت میں اضافے کے بعد ان کی چند پالیسیوں میں نرمی آئی ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے لوگوں سے کھلے عام معافی مانگی جب کہ اب وہ اوپن معیشت پر یقین رکھتے اور نجکاری کے بھی مکمل خلاف نہیں ہیں۔سال 1995 میں انہیں سوشلسٹ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا نیشنل آرگنائزر بنایا گیا جس کے بعد انہیں جے وی پی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی میں بھی جگہ ملی۔دسانائیکے 2000 میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ بننے سے پہلے، وہ تین سال تک پارٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن رہے۔ 2004 میں انہیں سری لنکا فریڈم پارٹی(ایس ایل ایف پی)کے ساتھ مخلوط حکومت میں زراعت اور آبپاشی کا وزیر بنایا گیا تاہم ایک سال بعد ہی انہوں نے اس منصب سے استعفیٰ دے دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    سرکار سےعوام مایوس اور ناامید، 2027 میں اتر پردیش  میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی : اکھلیش یادو

    سرکار سےعوام مایوس اور ناامید، 2027 میں اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی : اکھلیش یادو

    مارچ 19, 2026
    این آئی اے نے میانمار میں مبینہ دہشت گردانہ رابطہ کے  الزام میں یوکرین کےچھ اور ایک امریکی شخص کو گرفتار کیا

    این آئی اے نے میانمار میں مبینہ دہشت گردانہ رابطہ کے الزام میں یوکرین کےچھ اور ایک امریکی شخص کو گرفتار کیا

    مارچ 19, 2026
    سیاست میں کبھی فل اسٹاپ نہیں ہوتا، اس سے وابستہ  افراد معاشرے میں ہمیشہ اپنا تعاون دیتے ہیں: مودی

    سیاست میں کبھی فل اسٹاپ نہیں ہوتا، اس سے وابستہ افراد معاشرے میں ہمیشہ اپنا تعاون دیتے ہیں: مودی

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    سرکار سےعوام مایوس اور ناامید، 2027 میں اتر پردیش  میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی : اکھلیش یادو

    سرکار سےعوام مایوس اور ناامید، 2027 میں اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی : اکھلیش یادو

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist