• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے کامندو مینڈس (114) کی سنچری اور کوسل مینڈس (50) کی نصف سنچری کی بدولت 305 رنز بنائے تھے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 23, 2024
0 0
A A
سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی
Share on FacebookShare on Twitter

گال (یو این آئی) پربت جے سوریا کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پیر کو نیوزی لینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی۔
آج میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کل کے اسکور آٹھ وکٹوں پر 207 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ٹیم کے اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ ہوا تھا جب پربت نے سنچری کے راستے پر موجود راچن رویندرا (92) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ دو رنز کے بعد پربت نے ولیم اورورک (0) کو بولڈ کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز کو 211 پر سمیٹ دیا اور میچ 68 رنز سے جیت لیا۔ میچ میں نو وکٹیں لینے والے سری لنکا کے اسپنر پربت جے سوریا کو عمدہ باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے قبل 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور وہ چھ رنز کے اسکور پر ڈیون کونوے (چار) کی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد پربت نے کین ولیمسن (30) کو کے۔ مینڈس کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ کیا۔ ٹام لیتھم (28) کو دھننجے نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ٹام بلنڈل (30) پربت کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 68 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ رمیش مینڈس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دھنجے ڈی سلوا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے دوسری اننگز میں دیموت کرونارتنے (86)، دنیش چندیمل (61) اور اینجلو میتھیوز (50) کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر 309 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے سری لنکا کو چوتھے دن کے دوسرے سیشن سے قبل ہی دوسری اننگز میں 309 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ولیم اورورک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سینٹنر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔ پہلی اننگز میں سری لنکا نے کامندو مینڈس (114) کی سنچری اور کوسل مینڈس (50) کی نصف سنچری کی بدولت 305 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اورورک نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اعجاز پٹیل اور گلین فلپس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ٹام لیتھم (70)، ڈیرل مچل (57)، کین ولیمسن (55) اور گلین فلپس (ناٹ آؤٹ 49) کی اننگز کی بدولت 340 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ رمیش مینڈس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دھنجے ڈی سلوا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist