• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 46 رنز سے شکست دی

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 304 رنز بنائے تھے۔110 رنز کی ناقابل شکست سنچری کھیلنے والے ہیری بروک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 25, 2024
0 0
A A
بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 46 رنز سے شکست دی
Share on FacebookShare on Twitter

چیسٹر لی اسٹریٹ (یو این آئی) انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک (ناٹ آؤٹ 110) اور ول جیکس (84) کی شاندار اننگز کے بعد اور بارش کی وجہ سے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس رولز سے 46 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے آسٹریلیا کی مسلسل 14 میچ کی جیت کے بعد اس کے رتھ کو روک دیا ہے۔
منگل کی شب کھیلے گئے میچ میں 305 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے 11 کے اسکور پر اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹیں گنوا دیں۔ فل سالٹ (0) اور بین ڈکٹ (8) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کو مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ول جیکس اور کیپٹن ہیری بروک نے محاذ سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے تیسرے وکٹ کے لیے 156 رنز جوڑے۔ 28ویں اوور میں کیمرون گرین نے ول جیکس 82 گیندوں میں (84) کو آؤٹ کیا۔ چوتھے وکٹ کی صورت میں جیمی اسمتھ (7) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب 37.4 اوورز میں بارش شروع ہوئی تو کپتان ہیری بروک 94 گیندوں میں (ناٹ آؤٹ 110) اور لیام لیونگسٹن 20 گیندوں پر (ناٹ آؤٹ 33) کریز پر موجود تھے اور انگلینڈ نے چار وکٹوں پر 254 رنز بنالئے تھے۔ بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس رول کے مطابق 46 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ 110 رنز کی ناقابل شکست سنچری کھیلنے والے ہیری بروک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تاہم اس شکست کے باوجود آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور کیمرون گرین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ایلکس کیری (ناٹ آؤٹ 77) اور اسٹیو اسمتھ (60) کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا۔ ریور سائیڈ گراؤنڈ پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ایک موقع پر اس نے 47 کے سکور پر اپنی دونوں وکٹیں گنوا دیں۔ چوتھے اوور میں میتھیو شارٹ (14) اوراور 11ویں اوور میں کپتان مچل مارش (24) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین نے اننگ کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے 84 رنز جوڑے۔ 27ویں اوور میں جیکب بیتھل نے کیمرون گرین (42) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اگلے ہی اوور میں مارنس لیبشگن (0) پویلین لوٹ گئے ۔ گلین میکسویل نے 25 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ ایرون ہارڈی نے 26 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ایلکس کیری نے 65 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے (ناٹ آؤٹ 77) رن بنائے۔ شان ایبٹ (دو) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 304 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بریڈن کارس، جیکب بیتھل، ول جیکس اور لیام لیونگسٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist