نئی دہلی ( آئی این ایس انڈیا ) انڈیاکی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 26 ستمبر 2024 کو تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر شاندار جیت درج کی ہے۔جس کی وجہ سے بھارت نے تین میچوں کی سیریز کو 3-0 سے اپنے نام کر کے آسٹریلیا کو کلین سویپ کر دیا ہے۔انڈیا جونیئر ٹیم نے پہلا اور دوسرا ون ڈے میچ بھی بالترتیب سات رنز اور نو وکٹوں سے جیتا تھا۔تیسرے انڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیانے اوپنر رودرا پٹیل (81 گیندوں پر 77) اور کپتان محمد امان (72 گیندوں پر 71) کی نصف سنچریوں کی بدولت 8 وکٹوں پر 324 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 41ویں اوور میں 2 وکٹوں پر 241 رنز بنا چکی تھی اور وہ میچ جیتنے کے کافی قریب بھی نظر آرہی تھی، جس میں کپتان اولیور پیک (111) اور اسٹیون ہوگن (104) نے تیسری وکٹ کے لیے 180 رنز کی شراکت داری کی ؛لیکن وہ مقررہ 50 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹ کھو کر صرف 317 رنز ہی بنا سکے۔بھارت کی جانب سے بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپنر ہاردک (3/55) اور آف اسپنر کرن چورملے (2/59) نے شاندار گیندبازی کی۔ ایک وقت جب 45 ویں اوور کے اختتام تک 2 وکٹوں پر 241 رنز سے 5 وکٹ پر 267 رنز بن گئے، تو انڈیا کھیل میں اس طرح واپس آگیا جیسے پہلے کبھی نہیں تھا کیونکہ انھوں نے آخری اوورز میں رنز کے بہاؤ کو روک دیا۔بنگال کے تیز گیند باز یودھاجیت گوہا (2/40) نے آخری اوور میں کافی اچھی گیند بازی کی اور آسٹریلیا کو فائنل لائن عبور کرنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔بھارت آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم کے مختصر اسکور:انڈیا: 324/8، 50 اوورز (محمد امان 71، رودرا پٹیل 77، ہاردک راج 30)۔آسٹریلیا: 317/7، 50 اوورز (اولیور پیک 111، اسٹیون ہوگن 104)۔