ایران:اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے قتل کے اعلان کے بعد ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔تہران کے دو عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی بیروت میں شدید حملوں کے بعد حزب اللہ کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے حزب اللہ اور دیگر علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اگلے لائحہ عمل کا تعین کیا جاسکے۔












