ریاض: مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دے دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان جب کہ مسجد نبوی ﷺ میں 2 امام شیخ ڈاکٹر محمد برھجی اور شیخ ڈاکٹر عبداللّٰہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی۔نئے اماموں کی تقرری شاہی فرمان کے ذریعے کی گئی۔












