تل ابیب(ہ س)۔جنوبی اسرائیل کے شہر اشدود میں منگل کی صبح دو مقامات پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو بھی موقع پر موجود دوسرے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ سات اکتوبر کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے بعد سے اسرائیل اور غرب اردن کے علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہودی آبادکاروں پر فلسطینیوں کے حملوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔












