• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مدرسہ کے تعلیمی نظام و نصاب کو دیکھ کر حیران و ششدر ہوں:امریکی صحافی سیما اظہرالدین

بھارتی۔امریکی خاتون صحافی کا مدارس کے تعلیمی نظام و نصاب پر تحقیق و اسٹوری کے لیے جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کا دورہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 21, 2024
0 0
A A
مدرسہ کے تعلیمی نظام و نصاب کو دیکھ کر حیران و ششدر ہوں:امریکی صحافی سیما اظہرالدین
Share on FacebookShare on Twitter

مونگیر(پریس ریلیز) عالمی شہرت یافتہ صحافی اور سماجی کارکن محترمہ سیما اظہرالدین نے جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر اور رحمانی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ 67 سالہ محترمہ سیما اظہرالدین، جو جنوبی شہر حیدرآباد کی رہنے والی ہیں اور گزشتہ چالیس برسوں سے امریکہ میں مقیم ہیں، نے اپنے دورے کے دوران جامعہ کے تعلیمی نظام، طلبہ کی سرگرمیوں اور جامعہ کی مختلف خدمات کو قریب سے دیکھا اور بے حد متاثر ہوئیں۔محترمہ سیما اظہرالدین، جو جل دھارا فاؤنڈیشن کی صدر ہیں اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھارت میں اہم خدمات انجام دے رہی ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں بھارتی شہریوں کی ترجمان کے طور پر بھی نمایاں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے اس حالیہ دورے کے دوران مدرسہ کے تعلیمی نظام پر ایک خصوصی اسٹوری تیار کرنے کے لیے جامعہ رحمانی کا انتخاب کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے خانقاہ رحمانی میں مشائخ عظام سےملاقات کی، ان کی دعائیں لیں اور خانقاہ کی روحانی فضا میں کچھ وقت گزارا۔ محترمہ سیما اظہرالدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک چھوٹے مدرسے کی توقع لے کر یہاں آئی تھیں، لیکن جامعہ رحمانی کے معیاری تعلیمی نظام بالخصوص دارالحکمت میں قرآن، حدیث اور فقہ کے ساتھ ساتھ عربی زبان میں طلبہ کو بے تکلفی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اور عربی زبان میں ہی سائنس اور حساب پڑھتے ہوئے دیکھ کر حیران و ششدر رہ گئیں۔انہیں یہاں جو دیکھنے کو ملا وہ ان کی توقع سے بہت زیادہ تھا۔اس کے علاوہ ایک ہی شاخ کے نیچے رحمانی اسکول آف ایکسیلنس، رحمانی 30 اور بی ایڈ کالج جیسے فعال تعلیمی اداروں کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ جدید اور روایتی تعلیم کے امتزاج کا ایک مثالی نمونہ ہے، جو طلبہ کو نہ صرف علمی بلکہ اخلاقی اور ہر میدان میں عملی تربیت فراہم کر رہا ہے۔دورے کے دوران، محترمہ سیما نے رحمانی اسکول اور بی ایڈ کالج کی مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی۔ انہیں طلبہ سے تبادلہ خیال کر کے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو قریب سے جاننا تھا اس کے لیے ان کے ساتھ طلبہ کی ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی، جس کی نظامت فکر و نظر ٹی وی کے چیف ایڈیٹر اور جامعہ رحمانی کے شعبہ صحافت کے ایچ او ڈی فضل رحمٰں رحمانی نے کی۔ تقریب کا آغاز جامعہ رحمانی کے ناظم تعلیمات مولانا جمیل احمد صاحب مظاہری کی تقریر سے ہوا، جس میں انہوں نے جامعہ کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ادارہ قوم و ملت کے لیے روشنی کا ایک مینار ہے۔ بعد ازاں،جامعہ رحمانی کے جنرل سکریٹری الحاج مولانا محمد عارف صاحب رحمانی نے محترمہ سیما اظہرالدین کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ طلبہ کو ابتدائی درجات میں ہی زندگی میں کچھ کرنے کا مقصد طے کر لینا چاہیے۔ محترمہ سیما اظہرالدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو بے حد سراہا اور کہا کہ چوں کہ میں نے عملی طور پر مدرسہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اسلیے اب اس کے بارے میں لکھنے میں مجھے غیر معمولی تقویت ملے گی۔ جامعہ رحمانی کی کوششیں نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ سماجی اور اخلاقی سطح پر بھی اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کا تعلیمی ماحول طلبہ کے لیے نہایت معاون اور تربیت یافتہ ہے، جو مستقبل کے چیلنجز کے لیے انہیں تیار کر رہا ہے۔تقریب کے دوران سوال و جواب کا ایک دلچسپ سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے اور محترمہ سیما نے ان سوالات کے مدلل جوابات دیے۔ محترمہ نے طلبہ کے جوش و خروش اور ان کے سوالات سے متاثر ہو کر کہا کہ یہ نوجوان نہایت باصلاحیت اور پرعزم ہیں۔محترمہ سیما اظہرالدین کے دورے نے جامعہ رحمانی کی تعلیمی، سماجی اور روحانی خدمات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا یہ دورہ جامعہ کی عالمی سطح پر شہرت کو مزید تقویت دینے کا سبب بنے گا۔اخیر میں جامعہ رحمانی کے طلبہ امور کے ناظم تعلیمات جناب مولانا خالد صاحب رحمانی نے کلمہ تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ رحمانی عالمی سطح پر شہرت رکھنے والا ادارہ ہے۔ یہی وجہ سے کہ یہاں ہر زمانہ میں ملک و بیرون ملک سے مہمانان آتے رہے ہیں۔ انہیں کے شکریہ سے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    اپریل 4, 2026
    روٹی کی اہمیت

    روٹی کی اہمیت

    اپریل 4, 2026
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist