• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

صدر ایران کا شہید جنرل سلیمانی کی پانچویں برسی کے اجتماع سے خطاب

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 3, 2025
0 0
A A
صدر ایران کا شہید جنرل سلیمانی کی پانچویں برسی کے اجتماع سے خطاب
Share on FacebookShare on Twitter

ایران: سردار محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ایران کے شہر کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر لاکھوں عقیدت مندوں نے حاضری دے کر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کی تہران میں بھی شہید کی برسی کا مرکزی پروگرام مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوا جس میں مختلف طبقوں کے عوام نے شرکت کی اس پروگرام میں ایرانی اعلی مذہبی، سول اور فوجی شخصیات شرکت کے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مصلائے تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب میں شہید سیلمانی کو ملت ایران کے لئے دائمی نمونہ عمل قرار دیا اور کہا کہ آج ایران میں شہید سلیمانی کی راہ پر گامزن رہنے سے ہی یکجہتی قائم ہے اور یہ علاقے اور دنیا کے نمونہ نمونہ عمل بن سکتا ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ظالم کا دشمن ہونا اور مظلوم کا مددگار ہونا ایک ایسا عمل تھا جسے شہید سلیمانی نے کر کے دکھا دیا کہا کہ آج ہم شہداء کی یاد منا رہے ہيں جنھیں ظالم و خیانت کار امریکہ نے پانچ سال پہلے علاقے میں شہید کردیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی نے ایران اور علاقے میں ہرجگہ مظلوم کی مدد کی اور یہ نہیں دیکھا کہ اس مظلوم کا تعلق کس مذہب و ملت سے ہے اور شہید سلیمانی نے مظلوم کی مدد کرنے کے لئے رات دن ایک کردیاتھاڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ شہید سلیمانی اتحاد اسلامی قائم کرنے کے لئے کوشاں تھے جبکہ دشمن آج تفرقہ اندازی کر رہا ہے لہذا ہمیں اتحاد کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دینا چاہئے۔
دریں اثنا رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر محمد مخبر نے بھی شہید سلیمانی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر حاج قاسم سلیمانی کو ایرانی معاشرے کا ہیرو قرار دیا اور کہا کہ حاجی قاسم امن کے لئے لڑے، وہ اخلاص کا پیکر، مستقبل کی امید اور گروہ و پارٹی سے ماوری تھے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی منائی گئی اور اس موقع پر قرآن خوانی و مجالس عزا سمیت مختلف قسم کے پروگراموں کا انقعاد ہوا۔
سخت سردی اور برف باری کے باوجود ایران کے مختلف شہروں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام منعقد کئے گئے ہيں ۔اس سلسلے میں سب سے بڑا پروگرام شہر کرمان کے گلزار شہداء میں منعقد ہوا ہے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے اور شہید محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی آپ کے نقش قدم پر چلتے رہنے کا عہد کر رہے ہيں۔ رپورٹوں کے مطابق گزشتہ برسوں کی مانند اس سال بھی کرمان ، تہران ، مشہد ، قم اور ایران کے دیگر شہروں میں شہید سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے موکب برپا کرکے اس شہید والا مقام کی یاد تازہ کی جا رہی ہے اور خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔عینی شاہدوں کے مطابق کرمان میں ہونے والے شہید کی برسی کے پروگرام میں ایرانی عوام کے ساتھ ہی دنیا کے دیگر ممالک کے افراد بھی نظر آ رہے ہیں۔ ایران کی طرح پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی ، مجالس عزا اور ثقافتی و مذہبی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ شہید قاسم سلیمانی سلیمانی کی برسی کے موقع پر ایرانی وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہید حاج قاسم سلیمانی اور دیگر تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیائے اسلام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان کا مکتب فکر بھی عاشور، اسلام اور انقلاب کے مکتب سے جدا نہیں تھا۔ ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ یہ تمام مکاتب ظلم کے خلاف جدوجہد، استکبار کے خلاف مزاحمت اور مظلوموں کے دفاع کے اصولوں پر مبنی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist