• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

سڈنی ٹیسٹ : ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف 145 رن کی برتری حاصل کی

دوسری اننگ میںبھارت 141رن 3وکٹ کھو کر بنا لیا ہے ۔ انڈیا کی جانب سے ۔محمد سراج 3اور جسپریت بمراہ او ر نیوتیش کمار نے دو دو وکٹ حاصل کئے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 4, 2025
0 0
A A
سڈنی ٹیسٹ : ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف 145 رن کی برتری حاصل کی
Share on FacebookShare on Twitter

سڈنی(یو این آئی) سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو ہندوستان نے مقابلے میں واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز کو 181 رن پر ڈھیر کردیا اور بعد میں چار رن کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 141 رن بنا لئے ہیں۔ ہندوستان کی مجموعی برتری اب 145 رنز ہے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر رویندر جڈیجا آٹھ اور واشنگٹن سندر چھ رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے تھے۔
کھیل کے آخری سیشن میں بلے بازی کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی دوسری اننگز کی خاص بات وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (61) کی جارحانہ بلے بازی تھی۔ انہوں نے یہ رن صرف 33 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 29 گیندوں میں مکمل کی۔
وہ پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کی امید وراٹ کوہلی پر ٹکی تھی لیکن انہوں نے آج بھی مداحوں کو مایوس کیا اور صرف چھ رن ہی بناسکے۔ یشسوی جیسوال (22) نے ہندوستان کو تیز شروعات دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی اننگز چائے کے وقفے سےپہلے ختم ہوگئی۔ سیریز میں پہلی بار کھیلنے والے پرسدھ کرشنا نے 42 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سراج نے 51 رنز پرتین وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور نتیش کمار ریڈی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
چار رنز کی برتری ملنے کے باوجود، جسپریت بمراہ کی فٹنس نے ہندوستان کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ آج کے سیشن کی شروعات میں صرف ایک اوور پھینکنے کے بعد بمراہ میدان سے باہر چلے گئے اور بعد میں انہیں اسکین کے لیے ہسپتال جاتے دیکھا گیا، جس سے باقی میچ کے لیے ان کی دستیابی مشکوک ہوگئی ہے۔
ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے آسٹریلیائی بلے باز دباؤ کے باعث جدوجہد کرتے نظرآئے۔ خاص طور پر لنچ کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے آسٹریلیائی بلے بازوں کو خاصا پریشان کیا۔ بمراہ کی غیر موجودگی میں محمدسراج نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ اننگز کے 51ویں اوور میں آخری کھلاڑی اسکاٹ بولینڈ کو آؤٹ کرنے میں ان کی رفتار قابلِ تعریف تھی۔ پرسدھ کرشنا اور نتیش کمار ریڈی نے بھی اپنی تیز گیند بازی سے سب کو متاثر کیا۔ ریڈی نے مچل اسٹارک کو 1 رن پر اور پیٹ کمیونز کو 10 رنز پر آؤٹ کیا۔ دونوں کیچ سلپ میں لیے گئے۔وکٹوں کی جھڑی کے باوجود، ڈیبیو کرنے والے بوویبسٹر (57) اور الیکس کیری (21) نے مضبوط ارادوں کے ساتھ اہم شراکت داری کی۔ ویبسٹر نے شاندار تحمل کا مظاہرہ کیا اور 105 گیندوں میں پانچ چوکوں کے ساتھ 57 رنز بنائے۔ انہوں نے ریڈی کی گیند پر شاٹ لگا کر اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پچاس رنز مکمل کیے۔ دوسری طرف کیری نے کئی عمدہ اسٹروکس کھیلے اور دو بار آف سائڈ سے باؤنڈری لگائی۔
اس سے پہلے، ہندوستان نے کھیل پر مضبوط گرفت کے ساتھ شروعات کی تھی۔ صبح جسپریت بمراہ نے مارنس لابوشین کو صرف دو رنز پر آؤٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی تھی۔ سراج نے شاندار ڈبل اسٹرائیک کے ساتھ سیم کونٹساس اور ٹریوس ہیڈ دونوں کو فوراً آؤٹ کر دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist