• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

پوتین سے سعودی عرب میں ملاقات کروں گا ، ولی عہد بھی شریک ہوں گے : ٹرمپ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 13, 2025
0 0
A A
پوتین سے سعودی عرب میں ملاقات کروں گا ، ولی عہد بھی شریک ہوں گے : ٹرمپ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ پہلی ملاقات سعودی عرب میں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "ہم سعودی عرب میں ملاقات کریں گے … سعودی ولی عہد میری پوتین کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوں گے۔ پوتین کے ساتھ بات چیت کی میزبانی کے لیے سعودی عرب ایک اچھی جگہ ہے”۔اس سے پہلے ٹرمپ نے پوتین کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی بات چیت میں دونوں سربراہان نے یوکرین کے حوالے سے امن مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ٹرمپ نے بدھ کے روز توقع ظاہر کی کہ یوکرین میں جلد فائر بندی ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ روس کی جنگ کا مقابلہ کرنے والے ملک کو "کسی مرحلے پر” نئے انتخابات کی ضرورت ہو گی۔
امریکی صدر نے بدھ کے روز واضح کیا کہ یوکرین کو نیٹو اتحاد کی رکنیت دینا ، یہ میرا کام نہیں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق انھوں نے یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی جو خود بھی "امن” چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمTruth Social پر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ روس اور امریکا ، یوکرین کے حوالے سے مذاکرات کا فوری آغاز کریں گے۔ امریکی صدر کے مطابق ان کی روسی ہم منصب کے ساتھ طویل اور نہایت مفید” بات چیت ہوئی ہے۔
گذشتہ ماہ 20 جنوری کو صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر پہلے رابطے کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہمارے بیچ اپنے ملکوں میں طاقت کے نقاط پر تبادلہ خیال ہوا … اور ساتھ کام کرنے کی صورت میں حاصل ہونے والے عظیم فائدے پر بات چیت ہوئی”۔
ادھر روسی ایوان صدارت کے ترجمان دمتری بیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ "صدر پوتین نے اس تنازع کی گہری جڑوں کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے ٹرمپ سے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن مذاکرات کے ذریعے طویل مدتی حل تلاش کیا جا سکتا ہے”۔ٹرمپ کے مطابق دونوں صدور نے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔پوتین سے ٹیلی فون پر رابطہ ختم ہوتے ہی ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کو کال کر کے پوتین کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔
بعد ازاں ٹرمپ نے Truth Social پر بتایا کہ روسی صدر پوتین کے طرح یوکرینی صدر زیلنسکی بھی امن کے خواہاں ہیں۔ زیلنسکی جمعے کے روز میونخ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد "ایکس” پلیٹ فارم پر بتایا کہ "ہم نے امن تک پہنچنے کے مواقع کے سلسلے میں طویل گفتگو کی … صدر ٹرمپ نے پوتین کے ساتھ اپنی بات چیت کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا”۔

ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزے نے بدھ کے روز برسلز میں بتایا کہ "یوکرین کی سرحدوں کو 2014 سے پہلے والی حالت پر واپس لانے کی کوشش، جس میں جزیرہ نما قرم شامل ہے، یہ ایک غیر حقیقت پسندانہ مقصد ہے جس سے جنگ کا عرصہ طویل تر ہو جائے گا۔

دوسری جانب یورپی ممالک کو اندیشہ ہے کہ یوکرین کو ایک برا معاہدہ طے کرنے پر مجبور کر دیا جائے گا جس سے روس کو فتح کا دعویٰ کرنے کا موقع مل جائے گا۔

اس سلسلے میں ہسپانیہ ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے بدھ کے روز پیرس میں باور کرایا کہ یوکرین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یورپیوں کی شرکت کے بغیر نہیں لیا جا سکتا۔

فروری 2022 میں روسی حملے کے سبب چھڑنے والی جنگ کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    اپریل 4, 2026
    روٹی کی اہمیت

    روٹی کی اہمیت

    اپریل 4, 2026
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist