سمستی پور(پریس ریلیز)مدرسہ غریب نواز واجد پور سمستی پور میں غریب نواز کانفرنس بموقع جلسہ دستار حفاظ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی سرپرستی حضرت مولانا سراج الدین مصباحی مہنار شریف،زیرصدارت۔ناشر مسلک اعلی حضرت حضرت مولانا نوشاد عالم رضوی مہتمم مدرسہ غریب نواز و حضرت مولانا عبدالمالک رضوی ناظم اعلی مدرسہ غریب نواز سمستی پور نے فرمائی۔استاذ الحفاظ حضرت حافظ وقاری رفیق صاحب بنگھارا نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا۔مصلح قوم وملت حضرت مولانا اظہار اشرف صاحب اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس کا بچہ حافظ قرآن ہوگا تو اللہ تعالی کل قیامت کے دن اس کے والدین کے سرپرسونے کا تاج پہنائے گا۔حضرت مولانا ابونصرمصباحی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اگر ماں باپ آپ سے ناراض ہیں تومزارات پر لاکھوں کی چادریں چڑھانا بے سود ہوگا اللہ ورسول کی خوشی ماں باپ کی رضامندی میں پوشیدہ ہے۔خطیب الہند حضرت مولانا ڈاکٹر روح الامین صاحب جبل پور مدھیہ پریش نے اپنے خطاب میں کہاکہ غیر مسلم مفکرین قرآن پڑھ کر ایمان لارہے ہیں اور دنیا کے ہربڑے سائنس داں قرآن پاک پڑھ کرترقی کی نئی نئی راہیں ہموار کررہےہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ جو کتاب پڑھی جاتی ہے وہ قرآن پاک ہے۔شہنشاہ خطابت فاضل علم وحکمت حضرت مولانا عمر نورانی صاحب گیا بہار نے اپنے خطاب میں کہاکہ خواجہ غریب نواز نے اسلام تلوار چلا کر نہیں قرآن سنا کر پھیلایا ہے۔نقابت کے فرائض نقیب اہلسنت حضرت غلام ربانی رونق سمستی پور نے بڑے اچھے اندازمیں انجام دیئے۔شہنشاہ ترنم حضرت رضوان احمد دربھنگہ،شہنشاہ نغمات حضرت سیف رضا سیف سمستی پور،شاہکار ترنم حضرت حافظ طیب صاحب مست علی پورسمستی پور،مداح خیرالانام حضرت حافظ وقاری نسیم صاحب دوبہا،مداح رسول شکیل نوری دلسنگھ سرائے نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کومحظوظ ولطف اندوز کیا۔گاؤں اور شہر کےمعزز علمائے کرام میں حضرت مولانا مفتی محمد آل مصطفی مرکزی مظفرپوری،حضرت مولانا ممتاز صاحب شیورہ،مولانا شفیق اللہ مصباحی بنگھارا،حافظ کلیم صاحب سردارگنج،مولانا شریف صاحب گنج بازار،مولانا اکرم مرکزی دلسنگھ سرائے،مولانا ممتاز پرنپورہ،مولانا چمن قادری مصباحی دلسنگھ سرائے،مولانا قمرعالم شیخ ٹولی بہادرپور،مولانا الیاس بہادرپور، حافظ شہید اعظم گرسیسے،حافظ غلام غوث کریمی نگر،حافظ غلام سروربنگھارا،حافظ حیدربنگھارا،حافظ فیروزبنگھارا،حافظ جہانگیر گنگٹی،مولانا افضل محمدی پور،مولانا فیروز نیاٹولہ،حافظ نسیم دوبہا،حافظ صدام دوبہا،حافظ عامل ملک علی پور،حافظ اصغر کلیمی نگر،مولانا شوکت مرگنگ پار،مولانا شہاب الدین سرحد،مولانا محمود ششوا،صوفی حدیث تیغی گرسیسے،حافظ اظہار ٹرش پور،حافظ امجد گرسیسے،حافظ شاکر گرسیسے،حافظ طاہر شیرپور،حافظ شاہد،حافظ شمشیر دلسنگھ سرائے،حافظ توحید مولوی چک،حافظ غلام علی،حافظ شہاب الدین کھگڑیا،حافظ شاہنواز گنج بازار،حافظ عرفان بنگھارا،حافظ زین العابدین،حافظ ثناء المصطفی سرحد،حافظ اعجاز بگھارا،حافظ احمد رضا بنگھارا،حافظ کشمیر مست علی پور،حافظ ناصر کٹیہار،حافظ دلکش،حافظ احسان مئو مولوی چک،حافظ ناصرکٹیہار،حافظ شہید اعظم گرسیسے،حافظ نوشاد بوچہاں،حافظ رضوان سرحد،حافظ ذاکرحسین منیاری مظفرپور،ہمدرد قوم و ملت سیٹھ امجد صاحب کانچہ بہادرپور،فردوس رضوی مکھیاجی تاجپور صاحبان بھی شریک محفل ہوئے۔صلوۃ وسلام اورحضرت مولانا عمر نورانی گیا بہار کی دعاپرمحفل اختتام پذیرہوئی۔