
بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع کے ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر کھانڈیکر شریکانت کنڈلک نے پیر کے روز دوپہر صدر ہسپتال میں واقع سخی ون اسٹاپ مرکز اور جیویکا دیدی کچن کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے ون سٹاپ مرکز میں آنے والے متاثرین کی رہائش کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ متاثرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے بعد انہوں نے جیویکا دیدی کے کچن کا معائنہ کیا اور صفائی اور فوڈ سیفٹی کے حوالے سے سخت ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو صاف ستھری خوراک فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔معائنہ کے دوران صدر ہسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمکم،اکاؤنٹنٹ سرجیت کمار اور کئی ہیلتھ ورکرز موجود تھے۔ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر نے اس اقدام کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری اصلاحات پر بھی زور دیا۔ان کے دورے سے ہسپتال کے انتظام اور کچن کے نظام میں بہتری کی توقع ہے۔ڈی ڈی سی نے پیر کے روز ڈاکٹر بھیم راب امبیدکر کلیان ہاسٹل،ڈی ایج ای ڈبلیو بہارشریف کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات بھی دیے۔











